ETV Bharat / state

ممتابنرجی نے دریادلی دکھائی، رشبھ کے اہل خانہ کی مددکریں گی

author img

By

Published : Feb 24, 2020, 11:37 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:27 AM IST

ہگلی ضلع کے پولبا میں پول کار حادثہ کے شکار ہونے والے رشبھ کے والد سے آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے فون پر بات کی اور ہر طرح کی مدد پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

'پول کار حادثے کا شکار رشبھ کے اہل خانہ کی مدد کی جائے گی'
'پول کار حادثے کا شکار رشبھ کے اہل خانہ کی مدد کی جائے گی'

پولبا پول کار حادثے کا شکار چھ سالہ طالب علم رشبھ کے والد کو آج وزیراعلی ممتا بنرجی نے فون کرکے تعزیت کی ساتھ ہی ہر طرح کی مدد کرنے کی دہانی کرائی۔

'پول کار حادثے کا شکار رشبھ کے اہل خانہ کی مدد کی جائے گی'
'پول کار حادثے کا شکار رشبھ کے اہل خانہ کی مدد کی جائے گی'

نبنو سے ملی اطلاع کے مطابق وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج رشبھ کے والد کو نبنو سے فون پر بسٹ کرتے ہوئے اہل خانہ کی ہر طرح سے مدد کرنے کی بات کہی اور رشبھ کے والد سنتوش سنگھ سے جاننے کی کوشش کی کہ ان کو کش طرح کی مدد چاہیے۔

'پول کار حادثے کا شکار رشبھ کے اہل خانہ کی مدد کی جائے گی'
'پول کار حادثے کا شکار رشبھ کے اہل خانہ کی مدد کی جائے گی'

اس سلسلے میں شنتوش سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اسپتال نہیں جا پائیں تھی اس پر افسوس کا اظہار کیا انہوں نے ڈاکٹروں سے بات کی تھے اور میرے بڑے بیٹے کی خیریت دریافت کی۔

'پول کار حادثے کا شکار رشبھ کے اہل خانہ کی مدد کی جائے گی'
'پول کار حادثے کا شکار رشبھ کے اہل خانہ کی مدد کی جائے گی'

نبنو ذرائع کے مطابق اس حادثے میں طلباء کی موت پر وزیر نے نوٹس لیا ہے اور قصوروں کو کسی حال میں نہ بخشنے کی بات کہی ہے اور رشبھ کے اہل خانہ کو ہر طرح کی مدد پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ آٹھ فروری کومغربی بنگال کے ضلع ہگلی کے پولبا میں پول کار حادثے میں متعدد بچے زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں سے ایک رشبھ کی موت ہوگئی تھی

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.