ETV Bharat / state

Water Crisis:آسنسول میونسپل کارپوریشن کے بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت

author img

By

Published : May 28, 2022, 1:16 PM IST

بردوان ضلع کے آسنسول میونسپل کارپوریشن کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ چار پانچ دنوں سے پانی کی قلت سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔Asansol Municipal Corporation

پانی کی قلت
پانی کی قلت

ریاست مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میں واٹر ٹرٹمینٹ پلانٹ میں تکنیکی خرابی کے سبب آسنسول میونسپل کارپوریشن کے بیشتر علاقوں میں پانی سپلائی متاثر ہے۔ Asansol Municipal Corporation،ذرائع کے مطابق واٹر ٹرٹمینٹ پلانٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث گزشتہ چار پانچ دنوں سے عام لوگوں پانی کی عدم دستیابی کے باعث پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔


میونسپل کارپوریشن کے علاقوں کے چند نلوں میں پانی آ رہا ہے،جس کے سبب وہاں پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوجاتی ہے، لوگ ٹیوب ویل کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

بی جے پی کی رکن اسمبلی اگنی مترا پال نے کہا کہ آسنسول میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی کے سبب مختلف وارڈوں کے عام لوگ پانی کی قلت سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،انہوں نے کہا کہ آسنسول میونسپل کارپوریشن کے مئیر کو عرضداشت پیش کی گئی ہے
مزید پڑھیں:Firhad Hakim On Waterlogging: فرہاد حکیم کی پانی کے جماؤ سے نجات دلانے کی یقین دہانی

اس ضمن آسنسول میونسپل کارپوریشن کے مئیر نے کہا کہ ٹریٹمینٹ پلانٹ کی مرمت کا کام جاری ہے. رات تک مرمت کا کام مکمل ہو جائے گا. امید کرتے ہیں بہت جلد متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی دوبارہ حسب معمول ہوجائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.