ETV Bharat / state

Amit Shah At Jorasanko امت شاہ جوراسانکو ٹھاکر باڑی پہنچے، رابندر ناتھ ٹیگور کو پیش کیا خراج

author img

By

Published : May 9, 2023, 6:57 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے 162 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منگل کو جوراسانکو ٹھاکر باڑی پہنچے اور یہاں ان کی تصویر پر گلہاٗے عقیدت پیش کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔

امت شاہ جوراسانکو ٹھاکر باڑی پہنچے، ٹیگورکو خراج عقیدت پیش کی
امت شاہ جوراسانکو ٹھاکر باڑی پہنچے، ٹیگورکو خراج عقیدت پیش کی

کولکاتا: بی جے پی کے رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ان دنوں مغربی بنگال کے دورے پر ہیں۔ امت شاہ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے 162 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منگل کو جوراسانکو ٹھاکر باڑی پہنچے۔ حزب اختلاف اور رکن اسمبلی شبھندو ادھیکاری اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مغربی بنگال کے ریاستی صدرسوکانت مجمدار بھی امت شاہ کے ساتھ رہے۔امت شاہ یہاں سے لینڈ پورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور بی ایس ایف کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب اور افتتاح میں حصہ لینے کے لئے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے پیٹرا پول گئے ۔

وہ فل ڈوم فلم لیومینریز آف بنگال کی ریلیز کے لئے سائنس سٹی میں ایک تقریب میں حصہ لیں گے اور ”کھولا ہوا“کی طرف سے منعقد ویندرجینتی کی تقریبات میں حصہ لینے کے بعد کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔کھلا ہوا کے صدر اور راجیہ سبھا کے سابق رکن سوپن داس گپتا نے کہا کہ ملک میں ’آزادی کے امرت مہوتسو‘کی تقریبات کے حصے کے طور پر اس پروگرام کو وزارتثقافت کے ذریعے حمایت کی جارہی ہے۔ پروگرام میں شاہ جدید ہندوستانی فکر پر ٹیگور کے اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Rabindranath Tagore Birth Anniversary وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے رابندر ناتھ ٹئیگور کو خراج پیش کیا

اس سے پہلے گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو آج ان کے یوم پیدائش پر سلام کرتے ہوئے امت شاہ نے ٹویٹر پر لکھا، ”گرودیو ٹیگور کو ان کی یوم پیدائش پر میرا خراج عقیدت۔ انصاف اور مساوات کے بارے میں ان کے خیالات نے ہندوستان کے عالمی نظریہ کو تشکیل دیا، جبکہ ان کے لازوال کاموں نے تحریک آزادی کو فکری بنیاد فراہم کی۔ وہ ہمارے لیے ایک بصیرت والا شاعر اور روشنی کا مینار بنے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.