ETV Bharat / state

Tripura Chief Electrical Officer تریپورہ میں چیف الیکٹورل آفیسر نے کل جماعتی اجلاس طلب کیا

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 8:06 PM IST

تریپورہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کرن گیتے نے منگل کے روز تمام پارٹیوں کے ساتھ پہلی میٹنگ کی، جس میں یہاں کی اپوزیشن پارٹیوں نے امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی ) سے ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کی۔Tripura Chief Electrical Officer

تریپورہ میں چیف الیکٹورل آفیسرکی تمام پارٹیوں کے ساتھ کل جماعتی ملاقات
تریپورہ میں چیف الیکٹورل آفیسرکی تمام پارٹیوں کے ساتھ کل جماعتی ملاقات

اگرتلہ:ریاست میں جاری تشدد اور جرائم کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) اور کانگریس نے مشترکہ طور پر سی ای او سے یہ یقین دہانی مانگی کہ پورے انتخابی عمل کو مرکزی نیم فوجی دستے کے تحت انجام دیا جانا چاہیے اور ریاستی پولس تمام کارروائیوں سے دور رکھا جانا چاہیے کیونکہ ریاستی پولس عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے۔Tripura Chief Electrical Officer Will conduct All Parties Meeting

کانگریس لیڈر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ایم ایل اے آشیش کمار ساہا نے الزام لگایا، "وشال گڑھ میں پولس پچھلے چند مہینوں سے بی جے پی کیڈر بن گئی ہے اور وہ آئین اور قوانین کا کچھ بھی احترام نہیں کرتی ہے۔ حکمران پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے آئے روز اپوزیشن پارٹی کے حامیوں پر حملے ہو رہے ہیں لیکن آج تک ایک بھی مجرم پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا بلکہ اپوزیشن کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛Bail Granted to MLA Raja Singh ایم ایل اے راجہ سنگھ کو ضمانت مل گئی

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے میٹنگ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس (ایس ڈی پی او) وشال گڑھ راہل داس کی غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع دی اور سی ای او سے درخواست کی کہ وہ منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے راہل داس جیسے اہلکاروں کے خلاف مناسب کارروائی کریں۔

سی ای او نے فریقین کو یقین دلایا کہ الیکشن کمیشن آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کرے گا۔ تریپورہ میں 100 فیصد ای پی آئی سی کارڈ حاصل ہوچکے ہیں اور ریاست میں 94.23 فیصد ووٹروں کے ووٹر کارڈ کو آدھار ڈیٹا بیس سے جوڑ دیا گیا ہے۔ ابھی تک، تریپورہ میں ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں 27.33 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔Tripura Chief Electrical Officer Will conduct All Parties Meeting

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.