ETV Bharat / state

Politics at Kanal Ghosh's Iftar Party: ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے افطار پارٹی کو سیاست کا میدان بنا دیا

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 11:35 AM IST

شمالی 24 پرگنہ کے راجر ہاٹ میں ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے افطار پارٹی کے موقع پر سیاسی بیان بازی کرکے دعوت افطار کو مکمل طور پر سیاست کا میدان بنا دیا. Politics at Kanal Ghosh's Iftar Party

ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے افطار پارٹی کو سیاست کا میدان بنا دیا
ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے افطار پارٹی کو سیاست کا میدان بنا دیا

کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آخری عشرے میں عید کی تیاریوں کے درمیان دعوت افطار کا بھی سلسلہ جاری ہے جہاں سیاسی رہنماؤں کو سیاست کی روٹیاں سیکھنے کا بھر موقع مل رہا ہے. شمالی 24 پرگنہ کے راجر ہاٹ میں ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے افطار پارٹی کے موقع پر سیاسی بیان بازی کرکے دعوت افطار کو مکمل طور پر سیاست کا میدان بنا دیا. Trinamool Congress spokesperson Kunal Ghosh turned the Iftar party into a political arena

دعوت افطار کے موقع پر مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت بنگال کو ترقیاتی منصوبوں سے الگ تھلگ کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے. یہ وہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ بنگال کے بی جے پی کے رکن پارلیمان کہہ رہے ہیں. انہوں نے بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کا نام لئے بغیر کہا کہ جب بی جے پی کے رکن پارلیمان کہتے ہیں کہ مرکزی حکومت مغربی بنگال کو نظر انداز کرتی ہے تو یہ بات سچ ہی ہو گی.

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے مغربی بنگال کو نظرانداز کرنے کے دعویٰ پر مہر لگا دی. اس سے زیادہ اس سلسلے میں اور کیا کہہ جا سکتا ہے. ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ مغربی بنگال کے لوگوں کو بی جے پی کی پالیسی کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ مذہب کے نام پر عام لوگوں کے جذبے سے کیسے کھیل رہی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.