ETV Bharat / state

نواب واجد علی شاہ کے اہل خانہ کے گھر 'شبِ عاشورہ' متاثر

author img

By

Published : Aug 30, 2020, 10:23 AM IST

محرم کے موقع پر کولکاتا میں نواب واجد علی شاہ کے اہل خانہ کے گھر 150 سالہ روایتی امام باڑہ سجایا جاتا ہے جو کہ اس بار لاک ڈاؤن اور کورونا وبا کے باعث ویران نظر آ رہا ہے۔ محرم کے موقع پر لاک ڈاؤن کا خاصا اثر کولکاتا میں بھی نظر آ رہا ہے۔

نواب واجد علی شاہ کے اہل خانہ کے گھر 'شبِ عاشورہ' متاثر
نواب واجد علی شاہ کے اہل خانہ کے گھر 'شبِ عاشورہ' متاثر

کولکاتا میں واجد علی شاہ کے اہل خانہ کے گھر 150 سالہ امام باڑہ سجایا جاتا ہے جس کی بنیاد نواب برجیس قدر مرزا کی اہلیہ مہتاب آرا بیگم نے کی تھی۔ تب سے آج تک ان کے گھر میں امام باڑہ سجایا جاتا ہے لیکن اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ روایتی امام باڑہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ویران نظر آ رہا ہے۔

نواب واجد علی شاہ کے اہل خانہ کے گھر 'شبِ عاشورہ' متاثر

وہیں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشرتی دوری کا خیال رکھتے ہوئے۔ باہری لوگوں کو مجلس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

نواب واجد علی شاہ کے اہل خانہ کے گھر 'شبِ عاشورہ' متاثر
نواب واجد علی شاہ کے اہل خانہ کے گھر 'شبِ عاشورہ' متاثر

عام دنوں میں دور دراز سے بڑی تعداد میں لوگ اس امام باڑہ کی زیارت کے لئے آتے ہیں۔

کولکاتا میں محرم کے موقع پر مجالس و عزاداری کا بڑے پیمانے پر اہتمام ہوتا ہے۔ اس موقع پر کچھ گھروں میں بھی امام باڑہ سجایا جاتا ہے جن میں کولکاتا کے رپن اسٹریٹ کے نزدیک پیمینٹل اسٹریٹ میں مقیم اودھ کے آخری تاجدار نواب واجد علی شاہ خانوادہ کے گھر گزشتہ 150 برس سے امام باڑہ سجانے کی روایت چلی آ رہی ہے جو کافی مقبول ہے۔

یہاں پر خصوصی طور پر خواتین کے لئے مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ محرم کی نویں تاریخ یعنی شبِ عاشورہ کے موقع پر بھی بڑے پیمانے پر یہاں لوگ مجلس میں شرکت کرنے اور خانوادہ واجد علی شاہ کے اس امام باڑہ کی زیارت کے لئے شیعہ اور غیر شیعہ دونوں جانب کے لوگ آتے ہیں لیکن اس بار 150 سالہ روایتی امام باڑہ ویران نظر آ رہا ہے۔

کووڈ 19 کے خطرات کے مدنظر گھر کے افراد نے ہی مجالس اور عزادری کا اہتمام کیا ہے۔ باہر کے لوگوں کو اندر آنے کی اس بار اجازت نہیں دی گئ کیونکہ ایسے میں سماجی دوری قائم رکھنے کی گنجائش نہیں ہوتی، اسی لئے اس بار کی مجلس میں باہر کے لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

گھر کے چھت پر ہی تمام گھر والوں نے سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ماتمی گشت کیے اور علم اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخی 'بی بی کے علم کی سواری' لوگ اس بار نہیں دیکھ سکیں گے


خانوادہ واجد علی شاہ کی بہو بیگم نزہت زہرا نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'عام طور ہر سال محرم میں ساتویں تاریخ سے ہی ہمارے گھر کے امام باڑہ کی زیارت کے لئے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں لیکن اس بار حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق ہم نے بہت محدود انداز میں مجالس اور عزاداری کا اہتمام کیا ہے۔ باہری لوگوں کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے گھر کے امام باڑہ کی 150 سالہ روایت ہے جس کی بنیاد نواب برجیس قدر مرزا کی اہلیہ مہتاب آرا بیگم نے رکھی تھی جو آج بھی قائم ہے لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے امام باڑہ ویران پڑ گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.