ETV Bharat / state

West Bengal By-Polls: ترنمول کانگریس کے امیدوار شتروگھن سنہا چھیاتر ہزار ووٹوں سے آگے

author img

By

Published : Apr 16, 2022, 2:06 PM IST

بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول سے ترنمول کانگریس کے امیدوار شتروگھن سنہا 76 ہزار ووٹوں کے ساتھ جیت کی جانب گامزن ہیں۔

بردوان
ترنمول کانگریس کے امیدوار شتروگھن سنہا 76 ہزار ووٹوں سے آگے

بردوان: مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول اور جنوبی کولکاتا کے بالی گنج اسمبلی میں ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پارلیمانی حلقہ آسنسول سے ترنمول کانگریس کے امیدوار شتروگھن سنہا 76 ہزار ووٹوں کے ساتھ جیت کی جانب گامزن ہیں۔ ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے چار راؤنڈ کے بعد ترنمول کانگریس کے امیدوار شتروگھن سنہا 76 ہزار سے زائد ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

آسنسول پارلیمانی حلقے کے سات میں سے چار اسمبلی حلقوں میں ترنمول کانگریس کو سبقت حاصل ہے جب کہ بی جے پی کی امیدوار اگنی مترا پال کو جنوبی آسنسول کے تین اسمبلی حلقوں میں معمولی برتری کے ساتھ آگے ہے. گنتی کے چار راؤنڈ کے بعد بالی ووڈ شتروگھن سنہا کو واضح برتری حاصل ہونے کے بعد ترنمول کانگریس کے حامیوں کے جشن منانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:


ابتدائی رجحانات کے مطابق آسنسول لوک سبھا اور بالی گنج اسمبلی میں سی پی آئی ایم کے ووٹوں کے مارجین میں غیر متوقع طور پر اضافہ ہوا ہے. واضح رہے کہ مغربی بنگال کے گزشتہ 12 اپریل کو آسنسول لوک سبھا اور جنوبی کولکاتا کے بالی گنج اسمبلی کے لئے ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.