ETV Bharat / state

شمالی 24 پرگنہ میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری، ایک اور نوجوان ہلاک

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 10:32 AM IST

جگتدل تھانہ کے بھاٹ پاڑہ علاقے میں بموں سے حملہ اور فائرنگ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بھاٹ پاڑہ میں یہ دوسرے نوجوان کی موت ہے۔ اس حادثے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

شمالی 24 پرگنہ میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری، ایک اور نوجوان کی جان گئی
شمالی 24 پرگنہ میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری، ایک اور نوجوان کی جان گئی

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے کے بیشتر علاقوں میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طور پر بھاٹ پاڑہ اسمبلی حلقہ ضلع سیاسی تشدد کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے بھاٹ پاڑہ علاقے میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان بم بازی اور فائرنگ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لئے مرکزی فورسز اور آر اے ایف کی مدد لینی پڑی۔ علاقے میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں اور آر سے ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ تصادم میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت انوراگ شاؤ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کی عمر 19 سال تھی۔ پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ اب تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ معاملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔

وہیں دوسری جانب ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں ہی پارٹیاں مقتول کو اپنا اپنا رکن بتا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتہ کی صبح بھاٹ پاڑہ علاقے سے پولیس نے گولیوں سے چھلنی ایک نوجوان کی لاش برآمد کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.