ETV Bharat / state

Neighborhood: گارولیا ٹاؤن کے محلے میں بندروں کے آنے سے دہشت

author img

By

Published : Aug 7, 2022, 10:02 AM IST

شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن کے کریمن لین میں بندروں کا گروہ کے داخل ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی لیکن چند مکانات کو نقصان بھی پہنچایا۔ Terror in Garulia Town

Terror in Garulia Town
Terror in Garulia Town

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن کے کریمن لین میں بندروں کا گروہ کے داخل ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ بندروں کے گروہ نے دہشت پیدا کرنے کے بعد چند مکانات کو نقصان بھی پہنچایا۔ اس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق آج سہ پہر مسلم اکثریتی علاقہ وارڈ نمبر سات کے کریمن لین میں تین سے چار بندروں کا ایک گروہ داخل ہو گیا۔ Terror in the Neighborhood of Garulia Town due to arrival of Monkeys

محلے میں بندروں کے آنے سے دہشت

یہ بھی پڑھیں:

بندروں نے ٹالی کھولے کے مکانات کو نقصان پہنچانے کے بعد پکے مکان کی چھت پر آ کر بربادی کی۔ چھتوں پر بندر اور نیچے بچوں کے شور کی وجہ سے سنسنی پھیل گئی تھی۔ لوگوں کی مستعدی سے بندروں کو پاس کے چالیس برسوں سے بند پڑے کوٹن مل کی طرف بھگانے کی کوشش کی گئی۔ Monkey in Garulia Town

واضح رہے کہ ہگلی ندی کے کنارے پر گارولیا ٹاؤن واقع ہے۔ اسی ندی کے کنارے کوٹن مل بھی ہے جو گزشتہ چالیس برسوں سے بند پڑی ہے۔ جس کی وجہ سے وہاں گھنا جنگل ہے۔ اسی جنگل کی وجہ سے بند کوٹن مل کے آس پاس کے علاقوں میں جنگلی جانورں کا آنا عام بات ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.