ETV Bharat / state

Suvendu Slam Mamata پنچایت انتخابات میں ہوئے تشدد کا جواب عوام دیں گے، شوبھندو ادھیکاری

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 8:20 PM IST

پنچایت انتخابات میں ہوئے تشدد کا جواب عوام دیں گے: شوبھندو ادھیکاری
پنچایت انتخابات میں ہوئے تشدد کا جواب عوام دیں گے: شوبھندو ادھیکاری

پنچایت انتخابات میں تشدد کے واقعات پر بحث کرانے کے مطالبے کی منظوری ملنے کے بعد اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ اس مرتبہ پنچایت انتخابات کے دوران جو کچھ ہوا ہے اس کا حساب اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران ریاست کے عوام دے گی ۔

کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اخلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ مرکزی فورسیس کے رول پر تنقید کی گئی ہے جب کہ جنگل محل میں مرکزی فورسیس کی موجودگی کی وجہ سے آج جنگل محل میں امن ہے ۔۔ آج مرکزی فوج کا یوم تاسیس ہے۔ ریاست میں 822 کمپنی فورس تعینات ہے۔ امرناتھ یاترا سے دنتے واڑہ تک ان کی خدمات کو یاد کیا جانا چاہیے۔

شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن پنچایت انتخابات کرانے کےلئے ذمہ دار ہے۔ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمیشن کے ساتھ تعاون کریں ۔ الیکشن کمیشن کا انتخاب ایک پینل کے ذریعے ہوتا ہے۔ نئے الیکشن کمشنر نے 8 جون کو انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے 9 تاریخ کو ووٹنگ کا عمل شروع کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا، ’’ 1978کے بعد سے پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کے اعلان سے قبل اپوزیشن جماعتوں سے مشورہ نہیں کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:Bhangor Under Kolkata Police بھانگوڑ کو کولکاتا پولس کے ماتحت لانے کی تیاری

شوینڈو نے اسمبلی کو بتایا کہ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ پنچایتی انتخابات میں 19 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ لیکن پریس کا کہنا ہے کہ 55 افراد ہلاک ہوئے۔ 20ہزار بوتھوں نے ووٹ لوٹ لیے ہیں۔انہوں نے کہا ہم اسپیکر کا شکریہ اداتے ہیں کہ انہوں نے بحث کرانے کی اجازت دی ہے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ اسمبلی کی کارروائی چلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ہم بھی چاہتے ہیں اسمبلی میں بحث ہو ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.