ETV Bharat / state

Egra Blast Inicident شبھندو ادھیکاری نے ایگرا دھماکہ معاملہ کی این آئی اے جانچ کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : May 17, 2023, 4:21 PM IST

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے ایگرا دھماکے کیس کی این آئی اے سے جانچ کرانے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایگرا دھماکہ کیس کی جانچ قومی جانچ ایجنسی سے کرانے سے پردے کے پیچھے کی ساری کہانی سامنے آ سکتی ہے۔

ایگرا دھماکہ کیس:شبھندو ادھیکاری نے این آئی اے جانچ کا مطالبہ کیا
ایگرا دھماکہ کیس:شبھندو ادھیکاری نے این آئی اے جانچ کا مطالبہ کیا

کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے ایگرا دھماکے کیس کی این آئی اے سے جانچ کرانے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایگرا دھماکہ کیس کی جانچ قومی جانچ ایجنسی سے کرانے سے پردے کے پیچھے کی ساری کہانی سامنے آ سکتی ہے۔ بی جے پی کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ ریاستی حکومت اور پولیس پر بھروسہ نہیں ہے۔حادثے کے بعد سے ہی ہم این آئی اے جانچ کا مطالبہ کر رہے پیں۔ ایگرا دھماکہ معاملے کی جانچ این آئی اے کے حوالے کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔معاملے کی جانچ جتنی جلدی شروع ہوگی اتنی ہی جلدی اصل مجرموں کی گرفتاری ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ ایگرا پنچایت کے رکن بھانو باگ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔اس کی گرفتاری کے بعد ہی پورے معاملے کی سچائی سامنے آ سکتی ہے۔اس سے پہلے بھی وہ اس طرح کے معاملے میں ملوث رہ چکا ہے۔ان کا کہنا ہے ہہ ممتابنرجی کی حکومت کو اس واقعے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے رشتہ داراوں کو دس دس لاکھ روپے بطور معاوضہ دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:Explosion In Egra Cracker Factory مشرقی مدنی پور کے ایگرا میں ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے ایگرا کے گوپی چاندکوری گاوں میں واقع یہ خوفناک دھماکے سے پورا گاوں لرز اٹھا۔ دھماکے سے پورا گھر اڑ گیا۔ جاں بحق اور زخمی گھر کے اردگرد بکھرے پڑے ہوئےتھے۔اس واقعہ کی تحقیقات کی ذمہ داری وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے سی آئی ڈی کو سونپ دی ہے ۔ تاہم اپوزیشن نے این آئی اے سے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت کو این آئی اے کی تحقیقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.