ETV Bharat / state

Students protest in WB: خستہ حال سڑک کے خلاف طلبا کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 8:04 PM IST

مشرقی بردوان ضلع کے کیتو گرام میں خستہ حال سڑک کو لیکر جمعہ کے روز طلبہ و طالبات نے سڑک کو مکمل طور پر بند کردیا جس کی وجہ سے گھنٹوں آمد و رفت کافی زیادہ متاثر رہی۔

خستہ حال سڑک کے خلاف طلبہ کا چکا جام
خستہ حال سڑک کے خلاف طلبہ کا چکا جام

مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے کیتو گرام میں خستہ حال سڑک سے پریشان طلبہ و طالبات نے آج سڑک کو مکمل طور پر بند کردیا جس سے آمدورفت پوری طرح سے متاثر رہی۔ مقامی لوگوں نے طلبا کے ناکہ بندی کی حمایت بھی کی۔

اس دوران طلباء نے کہا کہ سڑکوں کی حالت اتنی خراب ہے کہ اسکول جانا محال ہوگیا ہے۔ تھوڑی سی بارش کی وجہ سے پوری سڑک کچڑ سے‌ بھر جاتی ہے۔ سائیکل سے اسکول آنا جانا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ کئی بچے اکثر و بیشتر کیچڑ میں گر جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اسکول جانے کے بجائے گھر واپس آنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:


طلبا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے سڑک کی خستہ حالی کی شکایت کے باوجود بھی اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے ہم لوگوں نے یہ اقدام کیا۔۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.