ETV Bharat / state

ڈیڑھ برس بعد مغربی بنگال میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال

author img

By

Published : Nov 16, 2021, 7:33 PM IST

ڈیڑھ برس بعد مغربی بنگال میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال
ڈیڑھ برس بعد مغربی بنگال میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال

ریاست کے تمام اضلاع میں مہینوں بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کردی گئی ہیں لیکن اس مرتبہ نئی گائڈ لائن کے تحت طلباء پر اسکول آنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں ہوگا۔

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی مہینوں بعد تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں ایک بار پھر شروع ہوگئی ہیں۔ اساتذہ اور طالبات کو گائڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کی لہر کی رفتار پر مکمل طور قابو پانے کے بعد حالات میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔ اس کے مدنظر ریاستی حکومت نے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈیڑھ برس بعد مغربی بنگال میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال

حکومت کی جانب سے نئی گائڈ لائن بھی جاری کئی گئی ہے۔ اس کے تحت اساتذہ اور طالبات کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

نئے گائیڈ لائن کے تحت فی الحال نویں اور دسویں جماعت کے طلباء ہی اسکول آ سکتے ہیں۔ غورطلب ہے کہ رواں سال کے مئی کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے مدنظر ریاست میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:



واضح رہے کہ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے 15 نومبر سے ریاست بھر میں اسکولوں اور اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کی دوبارہ بحالی کے لئے تمام تر تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اسکولز وغیرہ میں صاف صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.