ETV Bharat / state

Saira Shah Halim Criticises Trinamool Congress:ترنمول کانگریس کے کارکنان نے بھی سائرہ شاہ حلیم کو ووٹ دیا

author img

By

Published : Apr 19, 2022, 8:36 PM IST

ترنمول کانگریس کے کارکنان نے بھی سائرہ شاہ حلیم کو ووٹ دیا
http://10.10.5ترنمول کانگریس کے کارکنان نے بھی سائرہ شاہ حلیم کو ووٹ دیا 0.70//urdu/18-April-2022/wb-kol-cpimleadersairashahhalimcriticisesstategovt-wbur10001_18042022174537_1804f_1650284137_848.jpg

سی پی آئی ایم کی رہنما اورسماجی کارکن سائرہ شاہ حلیم نے کہا کہ مغربی بنگال کے لوگ اورترنمول کانگریس کے امیدوارسے ناخوش ہوکرسی پی آئی ایم کے حق میں ووٹ دئیے ہیں۔Saira Shah Halim Criticises Trinamool Congress

سی پی آئی ایم کی رہنما اور سماجی کارکن سائرہ شاہ حلیم نے کہا کہ مغربی بنگال کے لوگ اور ترنمول کانگریس کے امیدوار سے ناخوش ہو کر سی پی آئی ایم کے حق میں ووٹ دئیےہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ بالی گنج ضمنی انتخابات میں سی پی آئی ایم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ترنمول کانگریس کے امیدوار بابل سپریو سے لوگ ناخوش ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سی پی آئی ایم اور ترنمول کانگریس کے درمیان ہار جیت کا فرق 20 ہزار ووٹ کا ہے۔ بی جے پی تیسری اور کانگریس چوتھی پوزیشن پر رہی ہیں۔

جبکہ سی پی آئی ایم دوسری پوزیشن پر ہے۔ ووٹ مارجین کے نظریے سے شکست نہیں یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ الیکشن میں ووٹ مارجین کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

سی پی آئی ایم کی رہنما نے کہا کہ بابل سپریو کے بیان کے مطابق سی پی آئی ایمguttar party نالے کی پارٹی ہے۔ تو لوگوں نے اس پارٹی کو دوسری پوزیشن پر کیوں لا کھڑا کر کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے کچھ کہنے سے سی پی آئی ایم پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا ہے۔ہماری پارٹی عوام کی حمایت سے بنگال کی سیاست میں ایک بار پھر مضبوطی کے ساتھ واپس آئے گی۔


واضح رہے کہ بالی گنج ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ترنمول کانگریس کے نومنتخب رکن اسمبلی بابل سپریو نے سائرہ شاہ حلیم اور سی پی آئی ایم کو ہدف تنقید بنایا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ سائرہ شاہ حلیم شکست تسلیم نہیں کر پا رہیں ہیں۔ سی پی آئی ایم گاٹر پارٹی(guttar paryy) بن کر رہ گئی ہے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.