ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ٹی ایم سی رہنماؤں پر حملے کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 2:09 PM IST

احتجاجی ریلی
احتجاجی ریلی

جنوبی 24 پرگنہ ضلع ترنمول کانگریس کے رہنما رفیق ملا، افتخار شیخ اور تنمے چودھری کی قیادت میں بی جے پی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔اس ریلی میں ترنمول کانگریس کے ضلع سطح کے اعلیٰ رہنماؤں کو پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔


مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے جزیرہ نما علاقہ گوسابا تھانہ علاقے میں تریپورہ میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں پارٹی کارکنان کے علاوہ عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔

احتجاجی ریلی



جنوبی 24 پرگنہ ضلع ترنمول کانگریس کے رہنما رفیق ملا، افتخار شیخ اور تنمے چودھری کی قیادت میں بی جے پی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
اس ریلی میں ترنمول کانگریس کے ضلع سطح کے اعلیٰ رہنماؤں کو پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کی بھرپور حمایت حاصل ہوئی.

احتجاجی ریلی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تریپورہ میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملہ کے پیچھے بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کے شامل ہونے کی اطلاع ہے. رہنماوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے خلاف ضلع سطح پر دو روزہ احتجاجی ریلیوںکا انعقاد کیا جائیگا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما رفیق الاسلام کا کہنا ہے کہ جنوبی 24 پرگنہ کے تمام جزیروں میں رہنے والوں کو اس واقعہ سے آگاہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایام تریپورہ میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کیا تھا جس میں دو لوگ زخمی ہوئے تھے.

مزید پڑھیں:ممتا بنرجی نے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ کیا



اس واقعہ کے بعد تریپورہ پولیس نے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا. مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس واقعے کی پر زور مذمت کی تھی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.