ETV Bharat / state

Politics on Rampurhat Incident: رامپور ہاٹ سانحہ پر سیاسی الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری

author img

By

Published : Mar 30, 2022, 10:31 PM IST

بیر بھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹوی گاؤں میں آگ زنی کی تحقیقات سی بی آئی کررہی ہے، تاہم اس دورمیان الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ Politics on Rampurhat Incident

politics on rampurhat incident
رامپور ہاٹ سانحہ پر سیاسی الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری

  • تحفظ کی یقین دہانی کے بعد اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں لوگ

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے تحت باگٹوی گاؤں میں آٹھ لوگوں کو زندہ جلانے کے واقعے کے ایک ہفتے بعد بھی حالات کشیدہ ہیں۔ اس دلدوز واقعے کے بعد باگٹوی گاؤں چھوڑ کر جانے والے مقامی باشندے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد اپنے گھر واپس لوٹنے لگے ہیں۔ Politics on Rampurhat Incident

رامپور ہاٹ سانحہ میں ماں، بیوی اور ایک بچی کو کھونے والے مہیرلال شیخ سمیت بینطیر شیخ، کرن شیخ، اسدالشیخ سمیت دیگر کنبہ اپنے اپنے گھر واپس لوٹ گئے ہیں۔ مہیرلال شیخ نے کہاکہ جو کچھ کھونا تھا وہ کھو چکے ہیں۔ ہمارے پاس اب بچا کیا ہے۔ ایک بیٹا ہے اس کے سہارے زندگی گزارنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس انتظامیہ ہمیں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آہستہ آہستہ تمام لوگ اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر مکمل اعتماد ہے۔ رامپور ہاٹ سانحہ کی تفتیش جاری ہے، انصاف ملنے کا پورا یقین ہے۔

  • وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کے وفد کی رپورٹ کو بکواس قرار دیا

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی وفد کی رامپور ہاٹ سانحہ معاملے پر تیار کردہ رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی رپورٹ سے سی بی آئی کی جانچ پوری طرح سے متاثر ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی کے وفد کون ہے اور کس نے انہیں رامپور ہاٹ سانحہ پر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اسی کسی بھی رپورٹ کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے وفد کی رپورٹ میں بیربھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر انوبراتا منڈل کے نام شامل کیا گیا ہے۔ ان کے نام کو شامل کرنا امتیازی سلوک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پہلے سے ہی ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان، رکن اسمبلی اور وزراء کے سی بی آئی اور ای ڈی کو لگا رکھی ہے۔ اب بی جے پی کے وفد کی رپورٹ سے جانچ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ مغربی بنگال نے کہاکہ سیاسی انتقام کے تحت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔ لاء اینڈ آرڈر کے نام پر بنگال کے اعلیٰ افسران کو پریشان کیا جا رہا ہے، سب کو معلوم ہے کہ اس سے کس کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت رامپور ہاٹ سانحہ کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی قائم کیا تھا، لیکن کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی جانچ کی ہدایت دی، ہم عدالت کے حکم کا احترام کرتے ہوئے ایس آئی ٹی کو سی بی آئی کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے۔

  • فرہاد حکیم کا وزیر اعظم پر طنز

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ کسی بھی واقعے میں کسی انسان کی موت افسوسناک ہے۔ کسی شخص کی موت سے کتنے لوگوں کو تکلف پہنچتی ہے اس کا احساس ان ہی لوگوں کو ہوتا ہے جن پر یہ سب گزرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رامپور ہاٹ سانحہ پر سیاست کرنے والی بی جے پی کو ہاتھرس اور لکھم پور کھیری کا واقعہ یاد نہیں۔ اسی وجہ سے رامپور ہاٹ سانحہ پر سیاست کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی رامپور ہاٹ سانحہ پر بیان بازی کر رہے ہیں، مغربی بنگال کی حکومت کو مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہیں پہلے اترپردیش کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا لیکن وہ خاموش رہے۔

  • ادھیر رنجن چودھری نے کا ممتا بنرجی پر طنز

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونے کے لیے لکھے گئے خط کو لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ہدف تنقید بنایا۔ کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے غیر بی جے پی اور غیر کانگریس اتحاد بنانے کا نعرہ دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو متحد ہونے کی بات کرنے والی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا خود بی جے پی سے تعلقات ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی اپوزیشن کو متحد ہونے کے لیے خط لکھنا رامپور ہاٹ سانحہ سے لوگوں کی توجہ منتشر کرنے کی کوشش ہے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.