ETV Bharat / state

Ballygunge Bypolls: مرکزی فورسز کی موجودگی میں پر امن پولنگ

author img

By

Published : Apr 15, 2022, 5:27 PM IST

ballygunge-bypolls-people-vote-peacefully-due-to-central-forces
مرکزی فورسز کی موجودگی میں پر امن ووٹنگ

بالی گنج اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب ballygunge bypolls کے لیے پولنگ پر امن رہی۔ مرکزی فورسز کی موجودگی کی وجہ سے ایک دو معمولی واقعات کے علاوہ کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا Ballygunge Bypolls People vote Peacefully ۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں شام 5 بجے تک پولنگ بوتھ تقریباً خالی یو چکے تھے، روزے کی وجہ سے مسلم ووٹرس پہلے ہی ووٹ ڈال چکے تھے۔

منگل کے روز مغربی بنگال میں بالی گنج اسمبلی حلقہ اور آسنسول لوک سبھا میں ضمنی انتخابات ہوئے۔ بالی گنج اسمبلی حلقہ میں ڈھائی لاکھ ووٹر نے اپنا فیصلہ ای وی ایم مشین میں بند کر دیا ہے۔ Ballygunge Bypolls

بالی گنج اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس نے بابل سپریو کو اپنا امیدوار بنایا ہے، جب کہ سی پی آئی ایم نے سائرہ شاہ حلیم کو اپنا امیدوار بنایا ہے، بی جے پی نے کیا گھوش اور کانگریس کے قمرو چودھری بھی مقابلے میں ہیں۔ مجموعی طور پر پولینگ پر امن رہی۔ لیکن بی جھ پی کی طرف سے ووٹروں کو دھمکی دینے کے الزامات لگائے گئے۔ بی جے پی نے الیکشن کمیشن کے رول پر ایک بار پھر سوال اٹھایا۔

ویڈیو

بی جے پی کی امیدوار کیا گھوش نے الزام لگایا تھا کہ بنگال پولیس کے اہلکار بوتھ کے اندر بیٹھے ہوئے تھے، بی جے پی کے حامیوں پر حملہ کیا گیا۔ 64 نمبر وارڈ کے بوتھ نمبر 123 میں ای وی ایم مشین خراب ہونے کی خبر آئی۔ سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم نے ریگنگ کا الزام لگایا۔ جب کہ مرکزی فورسز کا کہنا تھا کہ وی وی پیٹ خراب ہونے سے کچھ دیر ووٹنگ بند تھی۔


بالی گنج اسمبلی حلقہ کے پارکس سرکس حج ہاؤس میں چار بوتھ موجود تھا۔ وہاں تعینات مرکزی فورسز نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس مرکز پر پر امن ووٹنگ جاری ہے، کسی طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ ووٹ دینے آنے والوں کی سختی سے جانچ کے بعد ہی پولنگ بوتھ میں داخل ہونے دیا جارہا ہے۔ کسی کو سرکشی کرنے کا کوئی موقع نہیں ملا۔

وہیں کچھ ووٹر نے کہا کہ ممتا بنرجی نے اچھا کام کیا ہے، اس لیے ان کے امیدوار کی جیت ہوگی۔ وہیں ترنمول کانگریس کے امیدوار بابل سپریو کے اسلام اور مسلم مخالف بیانات پر ترنمول کے ووٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیانات کے لیے معافی مانگ لی ہے، اسی لیے ان کو ایک موقع دینا چاہئے۔ وہیں ایک اور ووٹر نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کام ہونا چاہیے جو بھی امیدوار جیت کر آئے خاص طور پر بچوں کی تعلیم پر کام کرنے کی ضرورت ہے'۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.