ETV Bharat / state

Partha Chatterjee Update پارتھو چٹرجی اسمبلی کے تمام کمیٹیوں سے باہر

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 10:17 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

سابق ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی کو اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے بھی ہٹادیا گیا ہے۔Partha Chatterjee out of all Assembly Committees

کلکتہ: پارتھو چٹرجی کو اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے بھی ہٹادیا گیا ہے۔ترنمول کانگریس کی پارلیمانی کمیٹی کے ایک ممبر نے کہا کہ ابھی کے لیے پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارتھو کو کسی بھی کمیٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔Partha Chatterjee out of all Assembly Committees

مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی میں 26 اسٹنڈنگ کمیٹی اور 15 اسمبلی کمیٹیاں ہیں۔ ان 41 کمیٹیوں میں کل 294 ممبران شامل ہیں۔ ان کمیٹیوں میں حکمراں جماعت اور اپوزیشن جماعت کے ممبران شامل ہیں۔ایک ممبر اسمبلی زیادہ سے زیادہ تین اور کم سے کم دو کمیٹیوں کا ممبر ہوتا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حال ہی میں کابینہ میں توسیع کی ہے۔ آٹھ نئے ممبران اسمبلی کو وزیر بنایا گیا ہے۔

پارتھو سمیت پانچ ممبران کو کابینہ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پانڈوا کے ممبر اسمبلی رتنا ڈی ناگ، ڈیبرا سے ممبراسمبلی ہمایوں کبیر، تملوک سے ممبر اسمبلی سومین مہاپاترا اور میکھالی گنج سے ممبرا اسمبلی پریش ادھیکاری کابینہ سے باہر ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف ادین گوہا، سنیہاشیس چکرورتی، بابل سپریا، ستیہ جیت برمن، پردیپ مجمدار، بپلاب رائے چودھری، تجمل حسین اور پارتھا بھومک وزیر بن گئے ہیں۔ چونکہ یہ آٹھ ممبران اسمبلی وزیر بن ئے ہیں اس لیے وہ اسمبلی اور اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹ گئے ہو گئے ہیں۔ اور وزارت کھونے والے ایم ایل اے کو کمیٹیوں میں جگہ دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Partha Chatterjee In Judicial Custody: عدالت نے پارتھو چٹرجی اور ان کی قریبی ساتھی کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.