ETV Bharat / state

'ہمارا بنیادی مقصد انسان کو خلا میں بھیجنا اور اسے زمین پر بحفاظت واپس لانا ہے'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 3:55 PM IST

Updated : Nov 29, 2023, 5:13 PM IST

ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کا بنیادی مقصد انسان کو خلا میں بھیجنا اور اسے زمین پر بحفاظت واپس لانا ہے۔ یہ بات اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے بدھ کی صبح کولکاتا میں واقع راج بھون میں 'سائنس اورفیتھ پر ایک مباحثے میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔ISRO Chairman Somanath In Kolkata

ہمارا بنیادی مقصد انسان کو چاند پر بھیجنا اور اسے زمین پر بحفاظت واپس لانا ہے
ہمارا بنیادی مقصد انسان کو چاند پر بھیجنا اور اسے زمین پر بحفاظت واپس لانا ہے

ہمارا بنیادی مقصد انسان کو چاند پر بھیجنا اور اسے زمین پر بحفاظت واپس لانا ہے

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع راج بھون میں منعقدہ سائنس اور فیتھ پر ایک مباحثے میں شرکت کرنے آئے اسرو کے چئیرمین ایس سومناتھ نے ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم کی حالیہ کامیابی پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔

اسرو کے چئیرمین ایس سومناتھ نے کہا کہ مستقبل میں بہت سے اہم اہداف ہیں۔ بنیادی مقصد گگنیان ہے۔ ہمارا مقصد انسان کو چاند پر بھیجنا اور اسے محفوظ طریقے سے زمین پر واپس لانا ہے۔ اسرو کے چیئرمین بدھ کو کولکاتا کے راج بھون میں شروع ہونے والے گلوبل انرجی پارلیمنٹ کے 13ویں اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے چندریان 3 کی کامیابی اور مزید منصوبہ بندی کے بارے میں بات کی۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں خصوصی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے انہیں گورنر کا ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا ۔ گورنر سی وی آنند بوس نے خود اسرو چیف کو ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر ایس سوما ناتھ نے کہا کہ وہ اس اعزاز سے بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس اعزاز سے حوصلہ بلند ہوگیا ۔ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی طاقت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹنل سے نکالے گئے بنگال کے مزدوروں کی مدد کیلئے ایک ٹیم اترکاشی بھیجی ہے: ممتا بنرجی

بعد میں صحافیوں کے ساتھ خصوصی بات چیت سیشن کے دوران اسرو کے چیئرمین نے کئی اہم پیش رفتوں پر روشنی ڈالی۔ چندریان 3 اپنی کامیابی کے پیچھے محنت کو اجاگر کرتا ہے۔ G20 نامی ایک سیٹلائٹ مستقبل قریب میں لانچ کیا جائے گا،" انہوں نے کہا۔ جی 20 اجلاس کے اختتام پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کا اعلان کیا۔

Last Updated : Nov 29, 2023, 5:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.