ETV Bharat / state

Mohammedan Sporting: صمد علی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے کڑی محنت میں مصروف

author img

By

Published : Aug 7, 2022, 11:23 AM IST

محمڈن اسپورٹنگ کے قابل اعتماد فٹبالر صمد علی ڈورنڈ کپ اور کلکتہ فٹبال لیگ کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے کڑی محنت میں مصروف ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ وہ اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ Footballer Mohammedan Sporting

Mohammedan Sporting
Mohammedan Sporting

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نیوٹاؤن میں واقع اسکولس آف ایکسیلینس گراؤنڈ میں تاریخی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کی اگلے سیزن کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہے۔ Calcutta Football League معاون کوچ جوزف کی نگرانی میں مقامی اور غیر ملکی فٹبالرز رواں ماہ ہونے والے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ سو فیصد فٹنس لیول بھی برقرار رکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ Mohammadan Sporting Club

صمد علی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے کڑی محنت میں مصروف
اسی درمیان محمڈن اسپورٹنگ کے قابل اعتماد فٹبالر صمد علی ڈورنڈ کپ اور کلکتہ فٹبال لیگ کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے کڑی محنت میں مصروف ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ وہ اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ صمد علی نے کہا کہ ان کے سامنے مشکل سیزن آنے والا ہے۔ کیوں ہر ٹیم اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔ ان میں سے محمڈن اسپورٹنگ کلب بھی ایک ہوگا۔ Mohammedan Sportings preparations for the Calcutta Football League are underwayیہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ہم زبردست انداز میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔ فرسٹ الیون جگہ بنانے کے ساتھ ساتھ مستقل جگہ بھی برقرار رکھنے کا سخت مگر دلچسپ مقابلہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فٹنس پر تمام تر توجہ مرکوز کر رکھا ہے۔ کیونکہ انہیں یہ بات اچھی طرح سے پتہ ہے کہ ایک سو فیصد فٹ کھلاڑی نہ صرف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے بلکہ وہ لمبے عرصے تک مستقل طور پر ٹیم میں برقرار رہ سکتا ہے۔

غور طلب ہے کہ اگست کے پہلے ہفتہ کے اخیر میں شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع فٹبال اسٹیڈیم میں محمڈن اسپورٹنگ اور اے ٹی کے موہن بگان کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں‌ ٹیمیں اپنی اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.