ETV Bharat / state

ڈورنڈ کپ 2021 میں محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز

author img

By

Published : Sep 5, 2021, 9:05 PM IST

ڈورنڈ کپ 2021 میں محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز
ڈورنڈ کپ 2021 میں محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز

میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے انڈین ایئرفورس کی فٹبال ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں 1۔4 سے شکست دے کر 130 واں ڈورنڈ کپ 2021 فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کا آغاز کیا۔

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے محض چند کیلو میٹر کی دوری پر خوبصورت سالٹ لیک اسٹیڈیم واقع ہے جہاں فٹبال مقابلوں میں سے ایک ڈورنڈ کپ کا آغاز ہوا۔ یہ 130 واں ڈورنڈ کپ ٹرنامنٹ ہے۔

ڈورنڈ کپ 2021 میں محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز
ڈورنڈ کپ 2021 میں محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز

دنیا کے قدیم ترین فٹبال مقابلوں میں سے ایک ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ اے کے پہلے میچ میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور انڈین ایئر فورس کی فٹبال ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ شروعات سے ہی جارحانہ کھیل کی بدولت انڈین ایئر فورس کی کمزور ٹیم پر مکمل طور پر حاوی رہی۔

کھیل کے 18 ویں منٹ میں میلان سنگھ نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے اہم رول ادا کیا۔وہیں 28 ویں منٹ میں شیخ فیض کے کراس پر ارجیت سنگھ نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 0۔2 کی سبقت دلا دی۔ کھیل پہلے ہاف کے اختتام سے قبل 44 ویں منٹ پر محمد اظہرالدین نے گول کر کے محمڈن اسپورٹنگ کو 0۔3کی بڑی سبقت دلائی۔

دوسرے ہاف میں انڈین ایئرفورس کی فٹبال ٹیم نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں واپس آئی اور سورو سادھو کھان کے گول کی بدولت میچ کا اسکور 1۔3کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا فٹبال لیگ: ایس ایس اسپورٹنگ کلب پہلے مقام پر

ایک گول کرنے کے بعد محمڈن اسپورٹنگ نے محتاط انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو مزید گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔ کھیل کے 77 ویں منٹ میں مارکوس نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کو 1۔4 کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔

میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے انڈین ایئرفورس کی فٹبال ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں 1۔4 سے شکست دے کر 130 واں ڈورنڈ کپ 2021 فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کا آغاز کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.