ETV Bharat / state

Mohammedan Sporting شیدائیوں سے حمایت اور دعا کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل

author img

By

Published : Nov 2, 2022, 10:38 AM IST

Updated : Nov 2, 2022, 11:48 AM IST

محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں نے مسلسل دوسری مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ چمپئن بننے پر شیدائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خطابی جیت کو ان کے نام وقف کر دیا۔ اب ان کا آئی لیگ جیتنا ہدف ہے۔ بھارتی فٹبال کا چمپئن بننے کے لیے شیدائیوں کی حمایت اور دعا کی ضرورت پڑے گی۔ Mohammedan Sporting

شیدائیوں سے حمایت اور دعا کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل
شیدائیوں سے حمایت اور دعا کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع میں عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ نے مسلسل دوسری مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ کا خطاب پر قبضہ کر لیا ۔1942 کے بعد 80 برسوں میں محمڈن اسپورٹنگ پہلی مرتبہ مسلسل دوسری مرتبہ خطاب جیتا ہے۔Mohammedan Sporting foreign players Urges Fans To Keep Supports Continue

شیدائیوں سے حمایت اور دعا کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل

محمڈن اسپورٹنگ کے شامی قومی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرچکے سحر شاہین نے کہاکہ اللہ کا شکرہے کہ ہم نے اپنے خطاب کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا۔یہ ہماری جیت نہیں بلکہ شیدائیوں کی جیت ہے جنہوں نے ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا ۔ہر میچ کے دوران وہ اپنی ٹیم کی حمایت کرنے کے لئے میدان میں موجود رہے ہیں۔

شاہین نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ آئی لیگ میں بھی ہماری ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔کلکتہ فٹبال لیگ کے بعد آئی لیگ جیتنا ہمارا ہدف ہے۔ہم بھارتی فٹبال کا چمپئن بننے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔اس کے لئے ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔ عثمان این دائے نے کہاکہ اللہ کی مرضی سے ہم اپنے خطاب کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس کے لئے اللہ کا بہت بہت شکریہ۔ہم نے اپنی جیت کو شیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے شیدائیوں کے نام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے ہماری حمایت کی ۔

یہ بھی پڑھیں؛Mohammedan Sporting محمڈن اسپورٹنگ کلکتہ فٹبال لیگ خطاب کا دفاع کرنے میں کامیاب

انہوں نے کہاکہ بھارت کی سرزمین پر یہ ان کا پہلا سیزن ہے۔انہیں یقین نہیں ہو رہا ہے کہ وہ اپنے پہلے ہی سیزن میں محمڈن اسپورٹنگ جسا تاریخی کلب کی جیت کا ایک اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے شیدئیوں سے ٹیم کی حمایت کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کی ہے تا کہ وہ آئی لیگ چمپئن بن سکے۔ دوسری طرف مارکوس جوزف نے کہاکہ پورے ٹورنامنٹ میں ہم نے اپنی طرف سے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا اور اس کا نتیجہ بھی ہمارے حق میں آیا۔کلکتہ فٹبال لیگ خطاب جیتنا بڑی بات ہے کیونکہ ناصرف بھارتی فٹبال بلکہ ایشیائی فٹبال کی تاریخ کے قدیم ترین فٹبال مقابلہ ہے ۔Mohammedan Sporting foreign players Urges Fans To Keep Supports Continue

Last Updated : Nov 2, 2022, 11:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.