ETV Bharat / state

Mohammadan Spprting ہم دوسری مرتبہ خطاب جیتنے کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں، فٹبالر نورالدین

author img

By

Published : Oct 27, 2022, 2:20 PM IST

محمڈن اسپورٹنگ کے غیر ملکی فٹبالر نورالدین نے کہا کہ ان کی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ کا خطاب جیتنے کے بالکل قریب پہنچ چکی ہے۔ کل کے میچ میں جیت ملنے کی صورت میں ٹرافی ہماری ہو جائے گی۔ Mohammadan Spprting close

ہم دوسری مرتبہ خطاب جیتنے کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں
ہم دوسری مرتبہ خطاب جیتنے کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع تاریخی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم جمعہ کو کلکتہ فٹبال لیگ کے سپر 6 مرحلے کے اگلے میچ میں خضرپور ایف سی کے خلاف میدان میں اترے گی۔ محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم اس وقت تین میچوں میں نو پوائنٹس کی بدولت لیگ ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ Mohammadan Spprting close to defend Calcutta football league Title Says Nuruddin

ہم دوسری مرتبہ خطاب جیتنے کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں

محمڈن اسپورٹنگ کے اسٹار غیر ملکی فٹبالر نورالدین نے کہا کہ ہم اپنی طرف سے سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ہماری ٹیم خطاب جیتنے کی دہلیز پر پر کھڑی ہے۔یہاں سے پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔

نورالدین نے کہا کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی مسلسل دوسری مرتبہ کلکتہ فٹبال لیگ کی ٹرافی اٹھانے اور چمپئن شپ کا جشن منانے کے لئے کڑی محنت کر رہے ہیں۔ کھلاڑیوں میں جوش و خروش کی کوئی کمی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:T20 World Cup جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 104 رن سے شکست دی

انہوں نے کہا کہ اس وقت لیگ ٹیبل میں کوئی بھی ٹیم ہمارے مقابلے میں نہیں ہے۔اس کا ہمیں دوسروں پر نفسیاتی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔اسی وجہ سے ہم کسی بھی قسم کی خوش فہمی میں نہیں ہے۔کڑی محنت پر یقین رکھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کھیل پر ہماری توجہ مرکوز ہے۔ایک ایک میچ کرکے آگے بڑھ رہے ہیں انشاءاللہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔Mohammadan Spprting close to defend Calcutta football league Title Says Nuruddin

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.