ETV Bharat / state

Durand Cup 2022 محمڈن اسپورٹنگ کو شکست، ممبئی سٹی ایف سی فائنل میں

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 9:24 PM IST

محمڈن اسپورٹنگ کو شکست،ممبئی سٹی ایف سی فائنل میں
محمڈن اسپورٹنگ کو شکست،ممبئی سٹی ایف سی فائنل میں

کھیل کے انجوری ٹائم میں بپین کے فیصلہ کن گول کی بدولت ممبئی سٹی ایف سی نے محمڈن اسپو رٹنگ کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز پہلے سیمی فائنل میں ایک صفر سے شکست دے کر ڈورنڈکپ 2022 فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔Durand Cup 2022

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند کیلو میٹر کی دوری پر واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور ممبئی سٹی ایف سی کے درمیان ڈورنڈ کپ 2022 کاپہلا سیمی فائنل میچ کھیلا گیا۔Mohammadan Sporting Lost To Mumbai City FC In Durand Cup Semi Final

دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی ۔میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے اسٹرائیکرز نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کئے۔

محمڈن اسپورٹنگ کو شکست،ممبئی سٹی ایف سی فائنل میں
محمڈن اسپورٹنگ کو شکست،ممبئی سٹی ایف سی فائنل میں

ممبئی سٹی ایف سی کی جانب سے میزبان ٹیم پر پے درپے حملوں کاسلسلہ جاری رہا ۔پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں ۔پہلے ہاف میں میچ کااسکور صفر رہا۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے دلچسپ مقابلہ دیکھنے کوملا.

یہ بھی پڑھیں:Zaheer Khan and Jayawardene New Role ممبئی انڈینز نے جے وردھنے اور ظہیر خان کو نئی ذمہ داری سونپی

محمڈن اسپورٹنگ کو شکست،ممبئی سٹی ایف سی فائنل میں
محمڈن اسپورٹنگ کو شکست،ممبئی سٹی ایف سی فائنل میں

دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے مواقع ملے لیکن بدقسمتی سے وہ اپنی ٹیم کوسبقت دلانے میں ناکام رہے۔کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی ۔

کھیل کے انجوری ٹائم میں بپین نے خوبصورت گول کرکے ممبئی سٹی ایف سی کو محمڈن اسپورٹنگ پر ایک صفر کی فیصلہ کن برتری دلانے میں اہم رول ادا کیا۔

ممبئی سٹی ایف سی نے ایک صفر سے سیمی فائنل میچ جیت کر ڈورنڈ کپ 2022 کے فائنل میں داخلہ لے لیا۔محمڈن اسپورٹنگ کو ٹورنامنٹ میں پہلی شکست کاسامنا کرنا پڑا۔اس شکست کے ساتھ ہی میزبان ٹیم کوٹورنامنٹ سے باہر کا منہ دیکھناپڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.