ETV Bharat / state

Minister Firhad Hakim وزیر فرہاد حکیم کی ٹاٹا گروپ سے متعلق وزپراعلیٰ کے بیان پر وضاحت

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 12:46 PM IST

وزیرفرہاد حکیم کی وزپراعلیٰ کے ٹاٹا گروپ سے متعلق بیان پروضاحت
وزیرفرہاد حکیم کی وزپراعلیٰ کے ٹاٹا گروپ سے متعلق بیان پروضاحت

مغربی بنگال میں پنچایت الیکشن 2023 کے پیش نظر سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ وزیراعلی ممتا بنرجی کے ایک تبصرے کی وجہ سے ریاست کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ایک طرف اپوزیشن حکومت کو گھیرنے کی کوششوں میں مصروف ہے تو دوسری طرف ترنمول رہنماؤں اور وزراء کی جانب سے وضاحت کا سلسلہ جاری ہے۔ Minister Firhad Hakim

کولکاتا: کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور وزیر فرہاد حکیم نے جمعہ کو بی جے پی رہنما دلیپ گھوش کے طنز کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے تبصروں کی تفصیل سے وضاحت کی۔ گزشتہ روز بدھ کو سلی گوڑی میں منعقد وجئے جلسے میں ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس کی وجہ سے ٹاٹا گروپ کو سنگور سے نہیں گیا۔ بنگال کی اس وقت کی حکمران جماعت سی پی ایم نے ٹاٹا کو بنگال سے جانے پر مجبور کیا۔ ممتا کے اس تبصرہ کے بعد ریاست بھر میں تنازعہ کا طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔ سی پی ایم سے لے کر بی جے پی، کانگریس، سبھی ممتا بنرجی کی تنقید کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ Minister Firhad Hakim Reaction On MP Dilip Ghosh Comment REgarding CM Mamata And TATA

وزیرفرہاد حکیم کی وزپراعلیٰ کے ٹاٹا گروپ سے متعلق بیان پروضاحت

سوجن، سبیندو، ادھیر نے ممتا پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔ بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش بھی اس معاملے میں کود پڑے۔ انہوں نے کہا دراصل ممتا بنرجی لطیفہ بنانے اور بولنے میں کافی ماہر ہیں۔ دلیپ کے اس تبصرے پر فرہاد نے کہا کہ ممتا نے کچھ غلط نہیں کہا۔ وہ واقعی کیا کہنا چاہتی تھی اسے سمجھنا چاہیے۔ فرہاد کے مطابق سنگور کی تحریک ٹاٹا کمپنی کے خلاف نہیں تھی۔ وہ تحریک لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد تھی۔ اگر ٹاٹا کے بجائے کسی اور نے کسانوں کی زمین غلط طریقے سے چھین لی ہوتی تو اس کے خلاف بھی تحریک چلائی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں:Survey on Madrasas اترپردیش میں سات ہزار سے زیادہ غیر تسلیم شدہ مدارس، سروے

ممتا کے تبصرے کو لے کر سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ہو چکی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے ایک طبقے کا کہنا ہے کہ سنگور کے لوگوں کو دکھا کر ریاست کی مسند پر قبضہ کرنے کا ممتا کا خواب آج تک کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ اس سے پہلے کسانوں کے ایک حصے نے شکایت کی تھی کہ اس وقت کی بائیں محاذ کی حکومت ان کی زمین چھین کر ٹاٹا گروپ کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ فطری ہے کہ پنچایت انتخابات میں سنگور مسئلہ دوبارہ سر اٹھائے گا۔ تجزیہ نگاروں کے ایک حصے کا کہنا ہے کہ ممتا نے ٹاٹا کے بارے میں حالیہ تبصرہ سنگور کے لوگوں کے ایک طبقے کے غصے کو بھڑکا نے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے ۔ وقت بتائے گا کہ پنچایت انتخابات میں ترنمول کو کوئی فائدہ ملے گا یا نہیں۔Minister Firhad Hakim Reaction On MP Dilip Ghosh Comment REgarding CM Mamata And TATA

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.