ETV Bharat / state

Md Salim Slam TMC بے روزگاری کے سبب خودکشی کے واقعات میں اضافہ، محمد سلیم

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 1:29 PM IST

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ معیشت تباہ و برفاد ہوچکی ہے،بے روزگاری کے سبب ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی خودکشی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔Md Salim Slam TMC

Md Salim Slam TMC
Md Salim Slam TMC

مغربی بنگال سی پی آئی ایم شاخ اپنی کھوئی ہوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکی ہے۔ گزشتہ چند انتخابات میں ووٹوں کی فصد میں حیران کن طریقے سے اضافہ ہونے کے بعد سی پی آئی ایم نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔Md Salim Slam TMC led govt over unemployment

اسی درمیان سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کی بھی معاشی حالت بہت اچھی نہیں ہے،بے روزگاری انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے،لیکن کسی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

Md Salim Slam TMC
Md Salim Slam TMC

انہوں نے کہا کہ پہلے فصلیں خراب ہونے کی وجہ مقروض کسان خودکشی جان دیتے تھے آج بے روزگار لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔لیکن ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو صرف اور صرف اقتدار کو پڑی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال دو سیاسی جماعتیں ہیں ایک ترنمول کانگریس اور دوسرا بی جے پی جو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازیب کرتی ہیں اور ایک دوسرے کی مدد بھیب کرتی ہیں۔

سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق مغربی بنگال میں سی پی آئی ایم ہی ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو شکست دینے کے لئے سی پی آئی ایم کو مضبوط بنانے کے لئے سی پی آئی ایم ہی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:این سی آر بی کی رپورٹ پر ابھیشیک بنرجی کی وزیر داخلہ پر تنقید

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں سی پی آئی ایم ہی غریبوں کے پاس مضبوط مناسب متبادل ہے ۔ان‌کی مدد سے ہی بدعنوانی میں ملوث ترنمول کانگریس اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے کو شکست دے سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.