ETV Bharat / state

Man Died By Dengue ڈینگی سے عبدالواحد ملا کی موت

شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ دے گنگا تھانہ کے تحت نورپور میں ڈینگی میں مبتلا ایک شخص کی موت ہو گئی ۔اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔مقامی باشندوں نے میونسپل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔Man Died By Dengue

ڈینگی سے عبدالواحد ملا کی موت
ڈینگی سے عبدالواحد ملا کی موت
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 2:14 PM IST

شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال میں ڈینگی کیسز میں تشویشناک اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت کولکاتا سمیت دیگر اضلاع میں ڈینگی (ڈین ٹھری اسٹرین) کے کیسز میں تشویشناک طور پر اضافہ ہوا ہے۔ ریاستی حکومت اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود ریاست کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کا قہر جاری ہے۔Man Died By Dengue AT Deganag In North 24 PGS

ڈینگی سے عبدالواحد ملا کی موت
ڈینگی سے عبدالواحد ملا کی موت

ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ دے گنگا تھانہ کے تحت نور پور میں رہنے والے عبدالواحد ملا کو19 ستمبر کو دے گنگا کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آج اس کی موت ہو گئی۔اس کی موت کے بعد مقامی باشندوں نے صحت انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

مقامی باشندوں نے کہا کہ علاقے میں کوڑے کرکٹ اور گندگی کی وجہ سے ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ طور پر اضافہ ہوا ہے۔ انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی گئی تھی لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی۔علاقے میں صاف صفائی کا کوئی کام نہیں ہوا ہے۔گندگی کی وجہ سے ہی علاقے میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث نور پور اور اس کے اطراف میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے اور اس علاقے میں اب تک تین لوگوں کی ڈینگی کے سبب موت ہوچکی ہے۔

انتظامیہ نے کہا کہ ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے مرنے والے شخص کی موت ڈینگی کے سبب ہوئی ہے یا نہیں۔ہم اپنی طرف سے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:SC on Abortion Under Law شادی شدہ یا غیرشادی شدہ تمام خواتین کو اسقاط حمل کا حق حاصل، سپریم کورٹ کا فیصلہ

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں ڈینگی کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ ، جنوبی 24 پرگنہ اور ہوڑہ میں ڈینگی (ڈین ٹھری اسٹرین) کے کیسز میں تشویشناک طور پر اضافہ ہوا ہے۔ہوڑہ ضلع اس وقت ڈینگی سےسب سے زیادہ متاثر اضلاع میں سے ایک ہے ۔ریاستی حکومت ،محکمہ صحت اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں ڈینگی پر قابو پایا نہیں جاسکا ہے۔ سرکاری عدوشمار کے مطابق ڈینگی کے قہر کے سبب اب تک دس لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔Man Died By Dengue AT Deganag In North 24 PGS

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.