ETV Bharat / state

Kajari Banerjee Richest Female Candidate: ممتا بنرجی کی رشتہ دار کارپوریشن انتخابات میں امیرترین خاتون امیدوار

author img

By

Published : Dec 8, 2021, 7:37 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی رشتہ دار(بھابھی) کجری بنرجی کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Election 2021 میں امیرترین خاتون امیدوار ہیں جن کے پاس کروڑوں روپے ہیں۔

ممتا بنرجی کی رشتہ دار کجری بنرجی امیرترین خاتون امیدوار
ممتا بنرجی کی رشتہ دار کجری بنرجی امیرترین خاتون امیدوار

مغربی بنگال میں 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Civic Polls 2021 کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔

سیاسی سرگرمیوں کے درمیان حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی ووٹرز کو اپنی اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش بھی جاری ہے۔

اسی درمیان ممتابنرجی کی بھابھی اور وارڈ نمبر 73 سے ترنمول کانگریس کی امیدوار کجری بنرجی کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 میں امیرترین خاتون امیدوار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترننول کانگریس کی امیدوار کجری بنرجی کے پاس ایک کروڑ 69 لاکھ 62 ہزار روپے سے زائد کی جائیداد ہے۔

اس کے علاوہ ان کے پاس 400 گرام سونے کے زیورات ہے جس کی قیمت 19 لاکھ 30 ہزار روپے ہے۔ ان کے پاس 56 ہزار 262 روپے نقد ہے جن کے پانچ بینک اکاؤنٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kolkata Municipal Elections: کانگریس کی مدد سے وزیراعلیٰ بننے والی ممتابنرجی کانگریس کے خلاف

اس کے پروویڈنڈ فنڈ، فکس ڈیپازٹ سمیت سب کچھ ملا کر دو کروڑوں روپے اور 45 لاکھ 56 ہزار 883 روپے سے زائد کی جائیداد ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن میں دیے گئے حلف نامے کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی رشتہ دار ٹالی کے گھر میں رہتی ہیں لیکن کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 میں امیرترین خاتون امیدوار ہیں۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے اس سلسلے میں اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.