Partha Chatterjee suspended from TMC: پارتھو چٹرجی وزارت و ٹی ایم سی کے تمام عہدے سے برطرف

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 10:09 PM IST

Partha Chatterjee suspended from TMC
پارتھو چٹرجی وزارت و ٹی ایم سی کے تمام عہدے سے برطرف ()

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے میڈیا کو بتایا کہ پارتھو چٹرجی کو پارٹی کے تمام عہدے سے برطرف کر دیا گیا اور بے قصور ثابت ہونے تک ان کی پارٹی سے معطلی برقرار رہے گی۔ Partha Chatterjee suspended from TMC

کولکاتا: حکومت مغربی بنگال میں پارتھو چٹرجی کے پاس تین وزارت تھی۔ ایس ایس سی بدعنوانی معاملے ملوث پائے جانے کے بعد ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں پارتھو چٹرجی کو تمام وزارت سے برطرف کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ پہلے سے ہی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں کہ پارتھو چٹرجی سے تمام وزارتوں کی ذمہ داری واپس لی جا سکتی ہے۔ Partha Chatterjee Suspended from TMC

قابل ذکر ہے کہ پارتھو چٹرجی وزیر صنعت، وزیر پارلیمانی امور انفارمیشن ٹیکنالوجی و الیکٹرانک، پبلک انٹرپرائز کی ذمہ داری تھی۔ آج نبنو میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کی قیادت میں کابینہ کی میٹنگ میں پارتھو چٹرجی پر ایس ایس سی بدعنوانی معاملے میں ملوث ہونے کے الزام کے نتیجے میں کابنیہ وزارت سے بر طرف کرتے ہوئے ان سے تمام وزارت واپس لے لی گئیں۔ یہ تینوں وزارتیں اب وزیر اعلی ممتا بنرجی کے پاس رہیں گی۔ اس سے سلسلے میں نبنو سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کی گئی ہے۔


دوسری جانب آج ہی ترنمول کانگریس کی پارٹی کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں پارتھو چٹرجی پر اہم فیصلہ لیتے ہوئے ان کے پارٹی کے تمام عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پارتھو چٹرجی ترنمول کانگریس جنرل سیکریٹری کے علاوہ مزید چار عہدوں پر فائز تھے۔ ترنمول کی ایک اہم میٹنگ کے بعد ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پارتھو چٹرجی کے متعلق جو انکشافات ہوئے ہیں ان سب کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی ان کو تمام وزارتوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہاکہ' پارتھو چٹر جی نیشنل ورکنگ کمیٹی کے رکن تھے، پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری، قومی نائب صدر، پارٹی کے ترجمان جاگو بنگلہ کے ایڈیٹر اور ڈسپلنری کمیٹی کے رکن تھے ان تمام عہدوں سے پارتھو چٹرجی کو برطرف کیا جاتا ہے اور غیر معینہ مدت کے لیے پارٹی سے معطلی جاری رہے گا۔ اگر وہ مستقبل میں جانچ میں بے قصور ثابت ہوتے ہیں تو پارٹی میں ان کی شمولیت پر غور کیا جائے گا۔ پارٹی نے یہ فیصلہ عوام کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔ پارٹی نے پے ہی کہا تھا کہ ہم اس پر جلد فیصلہ لیں گے اور چھ دنوں کے اندر ہم نے یہ فیصلہ کر دیا لیکن کئی سیاسی پارٹیوں کی مثال ہے جو سنگین جرائم میں ملوث اپنے لیڈروں کے خلاف کارروائی نہیں کرتے ہیں۔ ہم پارٹی میں کسی طرح کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کریں گے اور کوئی بھی بدعنوانی میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف پارٹی کارروائی کرے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.