ETV Bharat / state

Madrasa Board Student Killed In A Road سڑک حادثے میں مدرسہ بورڈ کے طالب علم کی موت

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 6:02 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے باراسات محکمہ کے ساشن تھانہ کے ٹاکی روڈ پر ہوئے سڑک حادثے میں مدرسہ بورڈ کے ایک طالب علم کی موت ہو گئی جبکہ اس کا ایک ساتھی شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

سڑک حادثے میں مدرسہ بورڈ کے طالب علم کی موت
سڑک حادثے میں مدرسہ بورڈ کے طالب علم کی موت

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے باراسات محکمہ کے ساشن تھانہ کے ٹاکی روڈ پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مدرسہ بورڈ کے دو طالب علم امتحان دے کر موٹر سائیکل کے ذریعہ گھر واپس لوٹ رہے تھے اسی وقت مخالف سمت سے آنے والی ایک موٹر وین نے انہیں ٹکر مار دی۔ موٹر وین کی ٹکر میں دونوں شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ مقامی باشندوں کی مدد سے زخمیوں کو نزدیکی نرسنگ ہوم میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کی موت کی تصدیق کی جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک بتائی ۔

پولیس نے بتایا کہ سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے طالب علم کی شناخت عرفان علی (15) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی طالب علم امیر الاسلام (15)۔ عرفان علی دے گنگا بلاک کے امولیا پنچایت کے باوارتی گاؤں کا رہنے والا ہے۔ وہ امین پور سنیئر مدرسہ کے طالب علم اور عالم کورس کررہے تھے۔ نور نگر پنچایت کے گاؤں بینا پور کے رہنے والے ان کے دوست امیر الاسلام بھی اسی مدرسے کے طالب علم تھے۔ دونوں اس سال مدرسہ بورڈ کے سیکنڈری امتحان کے امیدوار ہیں۔کدم گاچھی میں واقع اولاد ہائی مدرسہ میں ان دونوں کا اکزام سینٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Fire Break Out At Nagerbazar Flat دمدم میں واقع کثیر منزلہ عمارت میں آتشزدگی

پولیس نے مزید بتایا کہ عرفان کے پاس لائسنسن ہے۔وہ موٹر وییکلس میں لائسنس کے لئے درخواست دے رکھی تھی۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔موٹر وین کی تلاش جاری ہے۔حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.