ETV Bharat / state

’’مغربی بنگال میں کورونا پھیلنے کے لئے ممتا بنرجی ذمہ دار‘‘

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 8:01 PM IST

ریاست مغربی بنگال بی جے پی کے انچارج و جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگی نے بنگال میں کورونا وائرس پھیلاؤ کیلئے ممتا حکومت ذمہ دار ہے۔

ممتا بنرجی
ممتا بنرجی

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن صحیح وقت پر نافذ نہ ہونے کی وجہ سے بنگال میں آج بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے ممتا بنرجی کی قیادت میں ریاست میں سیاسی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

کیلاش وجے ورگی نے کہا کہ مارچ اور اپریل میں لاک ڈاؤن کے درمیان ممتا حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صحیح سے لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا گیا۔

اس کی وجہ سے بنگال میں کورونا بے قابو ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ریاست میں کورونا انفیکشن میں اضافہ ہورہا ہے۔

گذشتہ کچھ دنوں سے ہر روز3ہزار یا اس سے کچھ زائد کیس آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:ممتا بنرجی تعلیم پر بھی سیاست کررہی ہیں:گورنر

تاہم ریاست میں صحت یابی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور جانچ میں بھی تیزی آئی ہے۔

کیلاش ورجے ورگی نے کہا کہ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی کے لیڈران تشدد پر یقین رکھتی ہیں۔.

اسی وجہ سے ترنمول کانگریس کے دور میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور مسلسل اپوزیشن لیڈروں اور ورکروں پر حملے ہورہے ہیں۔

ورگی نے کہا کہ اگلے انتخاب میں بی جے پی شاندار جیت حاصل کرے گی اور ریاست میں امن و امان کا ماحول بحال کیا جائے گا۔

بنگال کے عوام تشدد کے ماحول سے آزادی چاہتے ہیں۔

انہیں اگلے ریاستی انتخابات کے ذریعے آزادی کا راستہ مل جائے گا۔

بنگال میں بی جے پی تشدد روک دے گی۔

ریاست میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ورکرز پر حملے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.