ETV Bharat / state

ISF MLA Naushad Siddiqui جب نوشاد صدیقی کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 4:45 PM IST

جب نوشاد صدیقی کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا
جب نوشاد صدیقی کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی جب اڈیشہ ٹرین حادثے میں ہلاک شخص کے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے کے لئے پہنچنے تو ترنمول کانگریس نے احتجاج شروع کر دیا۔اسی درمیان ٹی ایم سی اور آئی ایس ایف کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

جنوبی 24 پرگنہ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی غریب لوگوں کی موت پر سیاست کا کھیل عام بات ہے۔ غریب عوام کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے میں کوئی کسر چھوڑی نہیں جا رہی ہے۔بلیشور حادثہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ بھی سیاست سے نہیں بچ پا رہے ہیں۔

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کے سامنے دونوں پارٹیاں آپس میں لڑ پڑیں۔ بھانگوڑسے آئی ایس ایف ایم ایل اے بلیشور ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملنے گئے تھے۔ اس وقت ترنمول کے کارکنان نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔حادثے میں ہلاک شخص کے رشتہ داروں سے ملنے کو لے کر ٹی ایم سی اورآئی ایس ایف میں جم کر جھڑپ ہوئی۔

جھڑپ میں آئی ایس ایف کے بلاک صدر ایس علی ملا شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ آئی ایس ایف نے ترنمول پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس نے نوشاد کے ساتھ آنے والے بیرونی لوگوں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا لیکن اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل نہیں آئی ہے۔پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔قصورواروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Suvendu Adhikari شبھندو ادھیکاری کا ٹی ایم سی پر سنگین الزام

دوسری طرف انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی پیرزادہ نوشاد صدیقی نے کہا کہ مغربی بنگال میں ایک سیاسی جماعت ایسی بھی جو غریبوں کی موت پر سیاست کرتی ہے۔کاکدیپ کے ایک باشندے کی اڈیشہ ٹرین حادثے میں موت ہو گئی۔رشتہ داروں کو ہمدردی کی سخت ضرورت ہے لیکن کسی کو سیاست کے علاوہ کوئی دوسری زبان سمجھ میں نہیں آتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.