ETV Bharat / state

'درگا پوجا کے دوران سب کو ماسک پہننا لازمی'

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 8:38 PM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر کووڈ بیڈ کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوجا کے دوران کنٹرول روم 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

کورونا وائر کے دوران امسال ہو رہے درگا پوجا کے پنڈالوں کا افتتاح وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ورچوئل طریقے سے کریں گی۔ افتتاح 15، 16 اور 17 اکتوبر شام 5 بجے سے شروع ہوگا اس کے لئے کولکاتا کو تین زون میں تقسیم کیا جائے گا۔

ریاستی سیکریٹریٹ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ 'کورونا انفیکشن میں اضافہ ہو رہا ہے، سب کو ماسک پہننا چاہئے۔ انفیکشن کی روک تھام کے لئے معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔ پوجا پنڈال جاتے وقت ماسک پہنیں اور پوجا کمیٹی کو یہ بات یقینی بنانی ہوگی کہ ماسک کے بغیر آنے والوں کو پنڈال میں داخل نہ ہونے دیں۔ پنڈال کے باہر ماسک اور سنیٹائزر کا انتظام رکھا جائے۔

انہوں نے مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس سال اتر پردیش میں پوجاکی اجازت نہیں ہے دہلی میں سی آر پارک کے علاوہ کہیں بھی پوجا پنڈال لگانے کی اجازت نہیں دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگال میں پوری روحانیت کے ساتھ درگا پوجا کا تہوار منایا جائے گا مگر اس مرتبہ کچھ الگ ہوگا اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہم سب مل کر درگا پوجا منائیں گے۔

چیف سکریٹری الاپن بنرجی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کوویڈ کے علاج سے وابستہ عملے کی چھٹی منسوخ کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پوجا کے دوران 24 گھنٹے ہیلپ لائن ریاستی سیکریٹریٹ اور محکمہ صحت میں کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ادھم پور: ڈیزل پٹرول کی کمی سے پٹرول پمپ پر جام


اس کے علاوہ، پوجا سے پہلے مختلف سرکاری کوویڈ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ فی الحال ان اسپتالوں میں مفت کورونا علاج کے لئے 1274 کورونا بیڈ ہیں- پوجاسے قبل 500 نرسو کو بحال کیا جائے گا۔

دوسری طرف حکومت کووڈ مریضوں کو مفت ایمبولینس سروس مہیا کرتی ہے ریاستی حکومت نے پرائوٹ اسپتال انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ایمبولینس کا کرایہ کم کیا جائے۔ ریاستی صحت کنٹرول کمیشن اس سلسلے میں متعلقہ اسپتالوں سے بات کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.