ETV Bharat / state

Water Shortage In Garulia WB: گارولیا میونسپلٹی میں واٹر پمپ کا سنگ بنیاد

author img

By

Published : Dec 23, 2021, 2:05 PM IST

Updated : Dec 23, 2021, 3:31 PM IST

گارولیا میونسپلٹی Garulia Municipality کے وارڈ نمبر 7 میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹو کے سربراہ رامن داس نے واٹر پمپ اور گھر کا سنگ بنیاد رکھا۔

گارولیا میونسپلٹی میں دور ہوگی پانی کی قلت: صفیہ خاتون
گارولیا میونسپلٹی میں دور ہوگی پانی کی قلت: صفیہ خاتون

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 7 میں بورڈ آف ایڈمنسٹریٹو کے سربراہ رامن داس اور کوڈینیٹر صفیہ خاتون نے مشترکہ طور پر پینے کے پانی کی قلت Water Shortage In Garulia Municipality کو دور کرنے کے لئے واٹر پمپ کا سنگ بنیاد Foundation Stone of Water pump in Garulia Municipality رکھا۔

اس دوران گارولیا میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹو رامن داس نے کہا کہ 'کوڈینیٹر صفیہ خاتون کے وارڈ نمبر 7 میں برسوں سے پانی کی قلت تھی، وارڈ کے باشندوں نے علاقے میں واٹر پمپ کا مطالبہ تھا۔ اس کے مدنظر ایک واٹر پمپ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جو بیس روز میں مکمل ہو جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹو رامن داس نے بتایا کہ 14 سے 15 لاکھ روپے کا یہ منصوبہ ہے، جو دو سے تین ہفتوں کے اندر مکمل ہو جائے گا اور مقامی باشندگان کے پانی کی قلت ہمیشہ کے لیے دور ہوجائے گی۔

ویڈیو
وہیں اس ضمن میں وارڈ نمبر سات کی کوڈینیٹر صفیہ خاتون نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'علاقے میں واٹر پمپ Water Pump کی تعمیر ہونا ہمارے شوہر مرحوم کا دیرینہ خواب تھا جو آج پورا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:


صفیہ خاتون نے کہا کہ 'ان کے شوہر مرحوم نے اس کے لئے بڑی کوشش کی تھی لیکن چند دشواریوں اور کورونا وائرس کی وجہ سے یہ منصوبہ التوا رہا۔ اس درمیان ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا جس سے اس منصوبے کو تکمیل میں تاخیر ہوئی۔


انہوں نے کہا کہ وارڈ کے باشندوں کی پریشانیوں کو دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے لئے ہم ہرممکن کوشش کریں گے۔

Last Updated : Dec 23, 2021, 3:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.