ETV Bharat / state

بنگال کرکٹ ایسو سی ایشن کے سابق کھلاڑی مرتضیٰ لودگر کا انتقال

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 2:17 PM IST

ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی ) کے سابق رنجی ٹرافی کرکٹر مرتضیٰ لودگر کا انتقال ہوگیا۔ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے جنرل سکریٹری اسنہاسیش گنگولی نے کہا کہ مرتضیٰ لودگر اچانک ہوئی موت سے بنگال کے تمام کرکٹ اور دوسرے کھیل ادارے غمزدہ ہیں۔

مرتضیٰ لودگر کی موت
مرتضیٰ لودگر کی موت

مغربی بنگال کے ریاستی کرکٹ ادارہ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) نے بنگال کے سابق رنجی ٹرافی کرکٹر مرتضیٰ لودگر کی اچانک پر تعزیت پیش کرتے ہوئے انہیں کامیاب کھلاڑی اور کوچ قرار دیا۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے جنرل سکریٹری اسنہاسیش گنگولی نے کہا کہ مرتضیٰ لودگر اچانک ہوئی موت سے بنگال کے تمام کرکٹ اور دوسرے کھیل ادارے شوگوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ لودگر ایک کامیاب اسپن گیندباز ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے کوچ بھی رہے۔ وہ بنگال کی ریاستی خواتین ٹیم کے کوچ کے عہدے پر فائز تھے۔ ان کی تربیت میں خواتین ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی تھی۔

دوسری طرف سی اے بی کے صدر ابھیشک ڈالمیا نے کہا کہ بنگال کے مرتضیٰ لودگر کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اسی وجہ سے سی اے بی نے ان کے لئے تعزیتی تقریب اہتمام کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ لودگر محض 45 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے. گزشتہ روز وشاکھاپٹنم میں انڈر- 19 ٹیم کی تشکیل کے سلسلے میں آندھراپردیش میں موجود تھے۔

سابق کرکٹر کے سینے میں اچانک درد ہوا۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں:کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے سابق جنرل سیکرٹری ترنمول میں شامل

مرتضیٰ لودگر نے 1997 سے 2007 کے درمیان رنجی ٹرافی کے نو میچوں میں بنگال کی ٹیم کی نمائندگی کی تھی. انہوں نے نو میچز میں 39 وکٹ حاصل کئے تھے. اس کے علاوہ بنگال کے لئے 10 ٹی - 20 میچز کھیل چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.