ETV Bharat / state

FIR Lodge Against CBI Officer: سی بی آئی افسر کے خلاف ایف آئی آر

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 8:26 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ میں سی بی آئی آفیسر کے خلاف ایف آئی آر درج
جنوبی 24 پرگنہ میں سی بی آئی آفیسر کے خلاف ایف آئی آر درج

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر محکمہ کے باشندہ نے رکن پارلیمان اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشک بنرجی اور ان کی اہلیہ سے متعلق جھوٹے بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے وشنوپور تھانے میں سی بی آئی آفیسر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ FIR Lodge Against CBI Officer

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر محکمہ کے وشنوپور تھانہ علاقے میں رہنے والے حیدر (فرضی نام،) کے ایک شخص نے وشنوپور تھانے میں سی بی آئی کے ایک آفیسر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ سی بی آئی کے آفیسر نے رکن پارلیمان اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشک بنرجی اور ان کی اہلیہ سے متعلق جھوٹے بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ وشنوپور تھانے کی پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔ وشنوپور تھانے کے سینئر افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو پورے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔FIR Lodge Against CBI Officer

اومیش کمار سی بی آئی کی اس ٹیم کا حصہ ہیں جو ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی اور ان کی بیوی روجیرا بنرجی کے خلاف کوئلہ اسمگلنگ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی کے آفیسر اومیش کمار پر مبینہ طور پر الزام ہے کہ کوئلہ اسمگلنگ کے معاملے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجا اور رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی اور ان کی اہلیہ روجیرا بنرجی کے خلاف جھوٹے بیان ریکارڈ درج کرانے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Fake CBI Officer Arrested: غازی آباد میں فرضی سی بی آئی افسر گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.