ETV Bharat / state

Kolkata Municipal Corporation Election: ٹکٹ سے محروم کونسلرز کو فرہاد حکیم کا مشورہ

author img

By

Published : Nov 30, 2021, 11:24 AM IST

ٹکٹ سے محروم کونسلرز کو فرہاد حکیم کا مشورہ
ٹکٹ سے محروم کونسلرز کو فرہاد حکیم کا مشورہ

ریاستی وزیر فرہاد حکیم Firhad Hakim نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 Kolkata Municipal Corporation Election میں ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی کی مخالفت کرنے والوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔

مغربی بنگال میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Election کی سرگرمیوں کے درمیان ٹکٹ نہیں پانے والے سیاسی رہنماؤں کے احتجاج و مخالفت کا سلسلہ جاری ہے وہیں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس Trinamool Congress سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے۔

ٹکٹ سے محروم کونسلرز کو فرہاد حکیم کا مشورہ

اسی درمیان کولکاتا میونسپل کارپوریشن Kolkata Municipal Corporation Election کے مختلف وارڈوں کے موجودہ کونسلرز کو ٹکٹ نہیں ملنے کے سبب پارٹی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ وزیر فرہاد حکیم Firhad Hakim نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 میں ٹکٹ نہ منے پر پارٹی کے فیصلہ کیمخالفت کرنے والوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی کا فیصلہ ہے، اس کے خلاف نہ احتجاج کیا جا سکتا ہے اور نہ مخالفت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مخالفت کرنے والے لوگ کل تک کونسلر تھے آج ٹکٹ نہ پر احتجاج کیا جارہا ہے، یہ ٹھیک نہیں ہے۔ انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ دیگر افراد کو بھی موقع ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا اور آہستہ آہستہ ناراضگی بھی ہوجائے گی۔ انہوں نے عوام سے پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Kolkata Municipal Corporation Polls: ترنمول کانگریس نے کولکاتا کارپوریشن انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا

واضح رہے کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 Kolkata Municipal Corporation Election میں ترنمول کانگریس نے اپنے امیدواروں کی فہرست میں جہاں ایک طرف نئے چہروں کو شامل کیا ہے وہیں دوسری طرف 39 سیٹنگ کونسلرز کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے فیصلے کے خلاف احتجاج اور مخالفت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.