ETV Bharat / state

Shan E Mohammedan Award: سابق فٹبالر سید نعیم الدین اور محمد فرید کو شانِ محمڈن ایوارڈ دینے کا اعلان

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 1:44 PM IST

محمڈن اسپورٹنگ کلب نے روایتی افطار پارٹی کے موقع پر سابق فٹبالر اور قومی فٹبال ٹیم کے کوچ دروناچاریہ سید نعیم الدین (ارجن ایوارڈ) اور محمد فرید کو شانِ محمڈن اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا۔ Shaan-e-Mohammedan Award to Syed Naimuddin

سابق فٹبالر سید نعیم الدین اور محمد فرید کو شان محمڈن ایوارڈ دینے کا اعلان
سابق فٹبالر سید نعیم الدین اور محمد فرید کو شان محمڈن ایوارڈ دینے کا اعلان

بھارتی فٹبال کی تاریخ کے قدیم اور کامیاب ترین فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ نے 23 اپریل کو روایتی دعوت افطار کا اہتمام کیا ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ کی دعوت افطار میں کھیل کود کی دنیا سے وابستہ شخصیات کے علاوہ سیاسی رہنماؤں، سماجی کارکنان اور شاعر و ادیب کی شرکت متوقع ہے۔ سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش اقبال نے کہا کہ '23 اپریل کو ہر سال کی طرح امسال بھی روایتی افطار پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا۔' Iftar by Mohammedan Sporting Club

سابق فٹبالر سید نعیم الدین اور محمد فرید کو شانِ محمڈن ایوارڈ دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ 'اس مرتبہ سابق فٹبالر اور قومی فٹبال ٹیم کے کوچ سید نعیم الدین (ارجن ایوارڈ) اور محمد فرید کو شان محمڈن ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'سید نعیم الدین (ارجن ایوارڈ) بھارتی فٹبال کی تاریخ میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں۔ انہوں نے قومی فٹبال ٹیم کی بطور فٹبالر اور کوچ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ کلب کے جنرل سیکرٹری کے مطابق سید نعیم الدین لمبے عرصے تک محمڈن اسپورٹنگ کے ہیڈ کوچ کے عہدے پر فائز رہے۔ ان کی خدمات کے مدنظر انہیں شان محمڈن ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔' دانش اقبال نے کہا کہ 'ارجن ایوارڈ سے سرفراز سید نعیم الدین کے ساتھ ساتھ سابق فٹبالر محمد فرید کو کلب کے اعلیٰ اعزاز شان محمڈن سے نوازا جائے گا۔ محمد فرید نے سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے برسوں کھیلے اور کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ Shaan-e-Mohammedan Award to Syed Naimuddin and Mohammad Farid

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.