ETV Bharat / state

Brazilian Star Footballer Cafu برازیل کے اسٹار فٹبالر کافو کی کولکاتا آمد آج

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 10:44 AM IST

برازیل کو ورلڈ کپ چمپئن بنوانے والے سابق کپتان کافو جمعہ کو کولکتہ آرہے ہیں۔ وہ 4 دن شہر میں قیام کریں گے۔ اس دوران وہاں ان کے متعدد پروگرام ہوں گے۔ Brazilian Star Footballer Cafu

برازیل کے اسٹار فٹبالر کافو کی کولکاتا آمد آج
برازیل کے اسٹار فٹبالر کافو کی کولکاتا آمد آج

کولکاتا:برازیل کے ورلڈکپ چمپئن بنانے والے سابق کپتان کافو جمعہ کو چار دنوں کے دورے پر کولکاتا آئیں گے جہاں وہ۔ختلف ثقافتی تقریبات میں شرکت کریں گے۔عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کی کولکاتا آمد کو لے کر فٹبال کے دیوانوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔EX Brazilian World Cup Winning Captain Cafu Will Reach Kolkata Today

قطر میں نومبر کے تیسرے ہفتے میں فیفا عالمی کپ فٹبال شروع ہونے والا ہے اس سے پہلے ہی برازیل کے عالمی شہرت یافتہ سابق فٹبالر کافو کولکاتا آئیں گے۔وہ غیر سرکاری تنظیموں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس سے پہلے کنگ آف فٹبال پیلے،میراڈونا جیسے لیجنڈز پہلے آ چکے ہیں۔ لیونل میسی، اولیور کاہن نے بھی کولکاتا میں ایک ایک میچ کھیل چکے ہیں۔ اس بار کافو کولکاتا آ رہے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کافو کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Fifa World Cup قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کی جعلی ٹرافیاں پکڑی گئیں

سابق برازیلی رائٹ بیک کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ آل اسٹار الیون کے نمائشی میچ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

غور طلب ہے کہ کافو برازیل کے لئے تین ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔ وہ واحد فٹبالر ہیں جن کے پاس یہ ریکارڈ ہے۔ کافو نے تین میں سے دو ورلڈ کپ جیتے ہیں۔ 2002 میں جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں برازیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔EX Brazilian World Cup Winning Captain Cafu Will Reach Kolkata Today

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.