ETV Bharat / state

میونسپلٹی کےانجینئر کے گھر پر ای ڈی کی چھاپہ ماری، لاکھوں روپے برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 7:01 PM IST

میونسپلٹی کےانجینئر کے گھر پر ای ڈی کی چھاپہ ماری ،لاکھوں روپے برآمد
میونسپلٹی کےانجینئر کے گھر پر ای ڈی کی چھاپہ ماری ،لاکھوں روپے برآمد

Enforcement Directorate Raid شمالی 24 پرگنہ کے کمیرہٹی میونسپلٹی کے ایک انجینئر کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔ای ڈی نے چھاپہ ماری مہم کے دوران 14 لاکھ روپے نعقد اور تقریبا پونے دو کروڑ روپے کے اور سونے کے زیورات برآمد کئے۔

شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال میں کرسمس کے موقع پر ای ڈی ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ہے۔آج صبح ای ڈی کے افسران نے کمرہٹی میونسپلٹی میں ایک انجینئر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اور وہاں سے 14 لاکھ روپے کی نقدی اور 1 کروڑ 63 لاکھ روپے کے ہیرے اور سونے کے زیورات برآمد کئے ہیں۔اتنی دولت دیکھ کر ای ڈی کے افسران حیران ہوگئے ۔ای ڈی کے افسران کے مطابق اتنی بڑی رقم کسی انجینئر کے گھر کیسے ہوسکتی ہے۔

کمرہٹی میونسپلٹی کے انجینئر کا نام تمل دت ہے۔ اس بات کی جانچ کی جارہی ہے کہ ان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی ہے۔کمرہٹی میونسپل انجینئر کو2016 میں ملازمت ملی تھی۔ان 6 سالوں میں اتنی دولت کیسے ممکن ہے؟انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران جواب ڈھونڈ رہے ہیں۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق ان کے نام پر کروڑوں روپے کی جائیداد کا پتہ چلا ہے۔ ای ڈی کے افسران نے آج اس کے گھر پر تلاشی مہم چلائی۔ 5 اکتوبر کو تمل دت کے بگوئیٹی فلیٹ کی بھی ای ڈی نے تلاشی لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری طرف، ای ڈی کا ماننا ہے کہ دولت کی یہ بڑی رقم غیر قانونی ذرائع سے گئی ہے۔ کیونکہ آمدنی کا دولت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مزید یہ کہ تمل دتہ ایسی کوئی دستاویز نہیں دکھا سکے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ انجینئر کے گھر سے جائیداد کے 1300 صفحات کے دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.