ETV Bharat / state

شمالی 24 پرگنہ: ضرورتمندوں کے درمیان اشیاء ضرویہ کی تقسیم

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 9:15 PM IST

گارولیا میونسپلٹی کی جانب سے سینکڑوں غریب اور ضرورت مند خاندانوں کے درمیان کچن کٹس تقسیم کی گئیں اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

distribute kitchen kits in garulia municipality
distribute kitchen kits in garulia municipality

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں واقع گارولیا میونسپلٹی احاطے میں بورڈ آف ایڈمنسٹریٹو رابن داس کی قیادت میں سینکڑوں خواتین کے درمیان کچن کٹس تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر گارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی واحد مسلم رکن صفیہ خاتون (کوڈینیٹر ) نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس سلسلے میں کئی اہم باتیں کہیں۔
ترنمول کانگریس کی رہنما صفیہ خاتون نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے امفان طوفان کے آنے کے بعد کچن کٹس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اسی منصوبے کے تحت غریب اور ضرورتمندوں کے درمیان کچن کٹس تقسیم کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گارولیا میونسپلٹی کے تمام وارڈوں میں رہنے والی ایک ایک غریب خاتون کو کچن کیٹس دی گئی، تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔
کوڈینیٹر صفیہ خاتون کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر تمام تر منصوبوں پر عمل درآمد کرکے عام لوگوں تک فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دسمبر میں میونسپلٹی اور کارپوریشن کے انتخابات ہونے کے امکانات ہیں۔ اسی کے مدنظر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور گذشتہ برس کی طرح امسال بھی نتائج ہمارے حق میں آئیں گے۔'


مزید پڑھیں:



انہوں نے کہاکہ وہ گزشتہ 21 برسوں سے کاؤنسلر ہیں اور عوام کی خدمت انجام دیتی آرہی ہیں۔ ترنمول کانگریس کی جانب سے جو ذمہ داریاں دی جاتی ہے اسے ہر حال نبھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات، ضمنی انتخابات کے میونسپلٹی انتخابات میں بھی بی جے پی کا صفایا ہوگا۔ بی جے پی کو ایک سیٹ نہیں ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.