ETV Bharat / state

Heat Wave Continues in West Bengal: مغربی بنگال میں شدید گرمی کے درمیان مشروبات کی مانگ میں اضافہ

author img

By

Published : Apr 30, 2022, 3:38 PM IST

مغربی بنگال سمیت ملک بھر میں شدید گرمی اور لو چلنے کی وجہ سے عوام کو فی الحال کوئی راحت ملنے کی امید نہیں ہے۔ مغربی بنگال میں لو کی لہر جاری ہے جس سے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے Demand for beverages has increased in West Bengal۔

Heat wave continues in West Bengal
مغربی بنگال میں شدید گرمی اور لو کے قہر کے درمیان مشروبات کی مانگ میں اضافہ

کولکاتا: مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی اور لو کا قہر جاری ہے۔ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران گرمی تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لو چلنے سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں میں اضافہ ہوا ہے اور لو و گرمی سے فی الحال کوئی راحت ملنے کا امکان نہیں ہے Heat wave continues in West Bengal۔

ویڈیو دیکھیے۔
علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق تین چار دنوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس درمیان شدید گرمی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے تک خلیج بنگال میں ہواؤں کا دباؤ بننے کی پیشن گوئی ہے جس کے سبب بارش کا امکان روشن ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ اس درمیان گرمی کے ساتھ ساتھ لو بھی چلے گی۔ عام لوگوں کو دوپہر کے وقت بلا وجہ گھر سے نا نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ گھروں سے نکلنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں درجہ حرارت 36 سے 39 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا خدشہ ظہار کیا جا رہا ہے۔

Heat wave continues in West Bengal
Heat wave continues in West Bengal
اس کے ساتھ ساتھ جنوبی بنگال کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتی ہے. درجہ حرارت میں فی الحال کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری طرف کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں گرمی سے پریشان لوگوں کے درمیان ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہونے کے بارے میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے کاروبار میں اضافہ ہوا۔ رمضان کے بعد اس میں مزید اضافہ ہونے کا قوی امکان ہے۔ شدید گرمی اور لو کے باوجود عید بازاروں میں خریداروں کی بھیڑ امڈ پڑی ہے۔ بازاروں میں بھیڑ زیادہ ہونے کے سبب مشروبات کی مانگ بڑھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.