ETV Bharat / state

پارلیمنٹ اسموگ حملے کے مبینہ کلیدی ملزم للت کے مختلف ٹھکانے پردہلی پولس کا چھاپہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 12:35 PM IST

Delhi Police Special Branch In kolkata پارلیمنٹ میں اسموگ حملہ کے معاملے کی جانچ کررہی دہلی پولس کی ٹیم نے پیر سے ہی مبینہ کلیدی ملزم للت کے مختلف ٹھکانے کی تلاشی لے رہی ہے۔

پارلیمنٹ پر حملے کا مبینہ کلیدی ملزم للت کے مختلف ٹھکانے پردہلی پولس کا چھاپہ
پارلیمنٹ پر حملے کا مبینہ کلیدی ملزم للت کے مختلف ٹھکانے پردہلی پولس کا چھاپہ

کولکاتا: پارلیمنٹ پر حملے کی جانچ کررہی دہلی پولس کی ایک ٹیم پیر سے کولکاتا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن چلارہی ہے۔ منگل کی صبح دہلی پولیس کی ایک ٹیم ایکو پارک تھانے پہنچی۔ دوپہر کودہلی پولس کی ایک ٹیم مرکزی کولکاتا ڈلہوزی میں واقع بی ایس این ایل کے دفتر کا دورہ کیا۔للت کے سم کارڈ سے متعلق معلومات حاصل کی۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ للت جو بنگال میں ایک این جی او کا کارکن بھی ہے، بی ایس این ایل کا سم کارڈ استعمال کر رہا تھا۔

گزشتہ بدھ کو پارلیمنٹ میں حملے کے بعد دہلی پولیس للت کے مختلف ٹھکانے کی تلاش کر رہی ہے۔للت سے متعلق یہ معلومات ملی ہے کہ اسے آخری بار راجستھان میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے فون کا آخری لوکیشن وہیں ریکارڈ کیا گیا تھا۔للت نے دہلی آکر دہلی پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ پر حملے کے چھ دن بعد دہلی پولیس اس وقت کلکتہ میں للت کے سم کارڈ کی تلاش کر رہی ہے۔ وائی فائی سے کہاں کنیکٹ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس نے کچھ دیگر تکنیکی معاملات پر بھی معلومات طلب کی ہے۔

دہلی پولس کی ٹیم صرف ڈلہوزی میں تلاشی مہم نہیں چلائی۔ بلکہ دہلی پولیس کی ٹیم منگل کو للت کےکلکتہ کے بگوئٹی مکان کی بھی تلاشی لی۔ للت کلکتہ کے بگوئیٹی میں ایک مکان کرایہ پر لیتا تھا۔ دہلی پولیس منگل کو للت کے کرائے کے مکان پر گئی۔ تاہم چونکہ یہ علاقہ ایکو پارک تھانے کے تحت ہے اس لیے افسران نے وہاں جانے سے پہلے مقامی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا۔ اس کے بعد بگوئیٹی میں للت کے گھر کی تلاشی لی۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال میں سرکس کا مستقبل تاریکی میں غرق

ذرائع کے مطابق افسران نے منگل کو بگوئٹی میں للت کے پڑوسیوں سے بات کی۔ انہوں نے دہلی پولیس کو بتایا کہ للت پارلیمنٹ واقعہ سے تین دن پہلے اس کمرے میں ٹھہرا تھا۔ انہوں نے اسے گزشتہ 10 دسمبر کو بھی اس گھر میں دیکھا تھا۔ 10 تاریخ کو پارلیمنٹ میں حملے سے تین دن قبل للت گھر سے نکل گیا تھا۔ کسی کو بھی یہ خیال میں نہیں تھا کہ للت اتنی بڑی حرکت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ دہلی پولیس کا ماننا ہے کہ گزشتہ بدھ کو پارلیمنٹ میں کلر بم پھینکنے اور نعرے لگانے کے واقعے کے پیچھے للت ماسٹر مائنڈ ہے۔ اسے جمعرات کی شام گرفتار کیا گیا تھا۔ للت نے پولس کو گرفتار کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.