ETV Bharat / state

Teacher Appointment Corruption Case: اساتذہ تقرری بدعنوانی معاملے میں اشوک ساہا اور شانتی پرساد گرفتار

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 8:52 PM IST

ایس ایس سی تقرری بدعنوانی معاملہ آزادی
ایس ایس سی تقرری بدعنوانی معاملہ آزادی

مغربی بنگال اساتذہ تقرری بدعنوانی معاملے میں سی بی آئی نے اسکول سروس کمیشن کے سابق چیئرمن اشوک ساہا اور ایس ایس سی کے سابق ایڈوائزر شانتی پرساد سنہا کو گرفتار کر لیا ہے۔ CBI arrests Shanti Prasad Sinha and Ashok Saha

کولکاتا: اسکول سروس کمیشن اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں آج سی بی آئی نے اشوک ساہا اور شانتی پرساد سنہا کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس سی بدعنوانی معاملے میں سی بی آئی کی یہ پہلی گرفتاری ہے۔ واضح رہے کہ ایس ایس سی بدعنوانی معاملے میں ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما پارتھو چٹرجی اور ان کی قریبی ارپیتا مکھرجی ای ڈی کی حراست میں ہیں۔

ایس ایس اسکیم

کلکتہ ہائی کورٹ نے ایس ایس سی میں اساتذہ کی تقرری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا انکشاف ہونے پر سی بی آئی کو جانچ کا حکم دیا تھا۔ اسکول سروس کمیشن کے ایڈوائزری کمیٹی کے سرپرست رہے شانتی پرساد سنہا کے متعلق باگ کمیٹی نے بدعنوانی معاملے میں ان کے کردار پر سوال اٹھایا تھا اور ان کے خلاف جانچ کی تجویز پیش کی تھی۔ اس سے قبل ای ڈی اور سی بی آئی دونوں شانتی پرساد سنہا کے گھر کی تلاشی لے چکے ہیں۔جس میں کئی اہم دستاویزات سی بی آئی کے ہاتھ لگے تھے۔ آج سی بی آئی نے شانتی پرساد سنہا کے گھر پر ان سے کچھ دیر پوچھ گچھ کی اور پھر شام کو انہیں گرفتار کر لیا۔

اس سلسلے میں سی پی آئی رہنما بکاش رنجن بھٹاچاریہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے ان تمام لوگوں کی گرفتاری ضروری ہے ۔ جو بھی اس بدعنوانی میں ملوث ہیں انہیں جلد گرفتار کیا جانا چاہیے۔کیوں کہ ان لوگوں نے ایک منصوبے کے تحت لوگوں سے ملازمت کے عوض روپے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Agitating SSC Job Aspirants: ایس ایس سی میرٹ لسٹ میں شامل تمام امیدواروں کی تقرری کی یقین دہانی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.