ETV Bharat / state

Mohammadan Sporting کلکتہ فٹبال لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 7:01 PM IST

ڈیوڈ اور بینسٹن کی ہیٹ ٹرک کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے کلکتہ ایف سی کو یطرفہ مقابلے میں 0۔7 سے روند کر کلکتہ فٹبال لیگ کے پرئمیر لیگ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

کلکتہ فٹبال لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز
کلکتہ فٹبال لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع تاریخی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ اور کلکتہ ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ایک طرف میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کو کلکتہ فٹبال لیگ میں فاتحانہ آغاز کا دباو تھا دوسری طرف کلکتہ ایف سی کو محمڈن کی کڑی آزمائش سے نمٹنے کا سخت چیلنجز کا سامنا تھا۔

محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباو بنانے کی کوشش کی ۔کھیل کے 18 ویں منٹ پر ڈیوڈ نے محمڈن اسپورٹنگ کے لئے پہلا گول کیا۔ کھیل کے 39 ویں منٹ پر ڈیوڈ نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 0۔2 گول سے آگے کردیا۔پہلے ہاف کے اختتام سے قبل انجوری ٹائم 47 ویں منٹ پر بکاش نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کی سبقت 0۔3 کرد دی۔پہلے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ 0۔3 کی سبقت برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔

دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے شاندار کھیل دیکھنے کوملا۔کھیل کے 72 ویں منٹ پر ڈیوڈ نے گول کرکے ناصرف محمڈن اسپورٹنگ کو 0۔4 کی برتری دلائی بلکہ رواں لیگ میں اپنی پہلی ہیٹ ٹک کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Indian Women's Hockey Team بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کا جرمنی اور اسپین کا دورہ، جانئے کب کھیلے جائیں گے میچ

کھیل کے دو منٹ بعد ہی بینسٹن نے گول کرکے اپنی سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کو 0۔5 کی ناقابک تسخیر برتری دلائی۔بینسٹن نے کھیل کے 78 ویں اور 82 ویں منٹ پر مسلسل دو گول کرکے اپنی ٹیم کو 0۔7 کی سبقت دلائی۔اس میچ میں ڈیوڈ کے بعد بینسٹن ہیٹ کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ڈیوڈ اور بینسٹن نے تین ۔تین گول کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.