ETV Bharat / state

Bollywood Actor Paresh Rawal پریش راول کو کلکتہ ہائی کورٹ سے عارضی راحت

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 3:39 PM IST

پریش راول کو کلکتہ ہائی کورٹ سے عارضی راحت ملی
پریش راول کو کلکتہ ہائی کورٹ سے عارضی راحت ملی

کلکتہ ہائی کورٹ کے جج راج شیکھر منتھا نے بنگالی مخالف تبصروں کے معاملے میں بی جے پی لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ اداکار پریش راول کو راحت دی ہے اور اس کیس کی اگلی سماعت آئندہ پیر کو ہوگی۔

کولکاتا:بالی ووڈ کے اداکار پریش راول نے گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے لئے مہم چلاتے ہوئے بنگالیوں سے متعلق متنازع تبصرہ کیا تھا۔اس بیان پرملک بھر کے پھیلے بنگالیوں نے ناراضگی ظاہر کی تھی ۔

سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے پریش راول کے تبصروں کے خلاف تال تلہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ عدالت نے بتایا کہ کلکتہ پولیس اس شکایت کی بنیاد پر کوئی سخت کارروائی نہیں کر سکتی ہے۔

پریش راول کو فروری کے پہلے ہفتے میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔ تھانہ تلتلہ پولیس نے پریش راول کو بھی نوٹس بھیجا تھا۔پریش راول نے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ ان کے وکیل دھیرج ترویدی نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے یہ تبصرہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے نہیں کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے معافی بھی مانگ لی ہے۔اس کے بعد جسٹس راج شیکھر منتھا نے محمد سلیم کے وکیل سے کہاکہ انہوں نے معافی مانگ لی ہے۔جواب میں وکیل نے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس معاملے پر محمد سلیم کا بیان آئندہ پیر کو عدالت میں دیا جائے گا۔اس کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ پولیس پریش راول کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کر سکتی۔ عدالت اس وقت نوٹس پر کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Teacher Recruitment Scam اساتذہ تقرری معاملہ، بدعنوانی کی آنچ اب ایک اداکار تک پہنچی

گزشتہ دسمبر میں پریش راول نے بی جے پی کے لئے انتخابی مہم کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گیس سلنڈر کی قیمت بڑھ گئی ہے، یہ ٹھیک ہے، لیکن یہ قیمت ایک دن نیچے آئے گی، لیکن، کیا ہوتا ہے جب روہنگیا، بنگلہ دیشی آپ کے گھر کے آس پاس رہنے لگتے ہیں، جیسے دہلی میں کیا ہو رہا ہے، پھر کیا کریں؟ گیس سلنڈر کے ساتھ؟ بنگالی مچھلی پکاتے ہیں۔ کیا آپ مجھے کھلائیں گے؟اس بیان کے بعد پریش راول پر بنگالی قوم کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔ تاہم بعد میں اداکار نے ٹویٹ کرکے اپنے تبصرے پر معذرت کرلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بنگالی سے ان کی مراد بنگلہ دیشی ہے، مغربی بنگال کے لوگ نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.