کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی Mamata Banerjee نے آج مغربی بنگال اسمبلی میں مرکزی حکومت کی اسکیم 'اگنی پتھ' کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو فوج کی نہیں بلکہ اسلحہ کی ٹریننگ دی جائے گی اور اس کا مقصد بی جے پی کا کیڈر بنانا ہے۔ BJP Using Agneepath Scheme to Build own Armed Cadre
ممتا بنرجی نے کہا کہ حکومت اگنی پتھ اسکیم Agneepath Scheme کے ذریعہ آگ سے کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج وزارت دفاع کے تحت ہے، مگر وزارت داخلہ اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ اس صاف پتہ چل رہا ہے کہ بی جے پی کا مقصد 2024 کے لیے اپنا کیڈر تیار کرنا ہے Agneepath Scheme to Build own Armed Cadre۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا ہے کہ چار برسوں کی ملازمت کے بعد یہ نوجوان کیا کریں گے؟ انہیں دوبارہ روزگار کب ملیں گے مگر یہ سب اسلحہ کے ٹرینڈ ہوں گے اور اس کا سماجی پر منفی اثر پڑے گا بلکہ یہ فوج کی توہین ہے۔
ممتا بنرجی جب اسمبلی میں اس معاملے میں بیان دے رہی تھی اپوزیشن جماعت بی جے پی کے ممبران اسمبلی شوبھندو ادھیکاری کی قیادت میں واک آؤٹ کر گئے۔ ادھیکاری نے کہاکہ ممتا بنرجی کا مقصد فوج کی توہین کرنا ہے۔ ادھیکاری نے بعد میں نامہ نگاروں سے کہاکہ ”ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ نندی گرام میں شکست کے احساس کو فراموش نہیں کرپائی ہیں۔ اس لیے وہ ذاتی حملے کررہی ہے۔ چوں کہ فوج کی توہین کی جارہی ہے اس لئے ہم نے واک آؤٹ کیا ہے۔'
- اساتذہ کی بحالی میں بدعنوانیوں پر بھی ممتا نے تبصرہ کیا
اسکول سروس کمیشن کے تحت اساتذہ کی بحالی میں بدعنوانیوں کی جانچ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہاکہ ایک لاکھ افراد کو ملازمت دینے کے دوران کچھ غلطیاں ہوئی ہیں تو ہمیں اس کی اصلاح کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ ہم انسان ہیں، ہم سے غلطیاں ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے عدالت کے فیصلے پر کوئی تبصرہ کیے بغیر کہاکہ ہم کسی کی ملازمت نہیں کھاتے ہیں، بلکہ ملازمت دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ پارتھو چٹرجی کے خلاف جانچ ہورہی ہے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے، جبکہ ان کے وزارت کے دور میں لوگوں کو نوکری دی گئی ہیں۔ اگر کچھ غلطیاں ہوئی ہیں تو اس کی اصلاح کی جاسکتی ہے۔ مگر سب کی نوکری کیسے ختم کی جاسکتی ہے۔'
- اترپردیش میں بلڈوزر کی کارروائی پر ممتا کا تبصرہ
اترپردیش میں توہین رسالت کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد کے واقعات کے بعد بلڈوزرکی کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ بلڈوزر ملک کے عوام 2024 میں چلائیں گے۔ ملک کے عوام انہیں معاف نہیں کریں گے۔'
مزید پڑھیں: