ETV Bharat / state

Dengue Claims Doctor Life ڈینگی میں مبتلا آئی ڈی ہسپتال کے اسسٹنٹ سپرٹنیڈنٹ کی موت

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 5:23 PM IST

کولکاتا کے مشہور بلییاگھاٹا آئی ڈی ہسپتال کے اسسٹنٹ سپرٹنیڈنٹ کی ڈینگی کی وکہ سے موت ہو گئی۔ڈینگی کی جہ سے ہلاک ہونے والے پہلے ڈاکٹر ہیں۔ ان کی عمر 42 برس تھی ۔ Dengue Claims Doctor Life

ڈینگی میں مبتلا آئی ڈی ہسپتال کے اسسٹنٹ سپرٹنیڈنٹ کی موت
ڈینگی میں مبتلا آئی ڈی ہسپتال کے اسسٹنٹ سپرٹنیڈنٹ کی موت

کولکاتا:مغربی بنگال میں ڈینگی کے قہر جاری ہے۔ دارالحکومت کولکاتا ڈینگی سے متاثرہ اضلاع میں سے ایک ہے۔مغربی بنگال محکمہ صحت اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی تمام ترکوششوں کے باوجود کولکاتا اور اس کے اطراف میں ڈینگی سے متاثر ہونے والوں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔Beliaghata ID Hospital Assistant Superintendent Dies Because Of Dengue

ڈینگی میں مبتلا آئی ڈی ہسپتال کے اسسٹنٹ سپرٹنیڈنٹ کی موت
ڈینگی میں مبتلا آئی ڈی ہسپتال کے اسسٹنٹ سپرٹنیڈنٹ کی موت

اسی درمیان کولکاتا کے مشہور بلییاگھاٹا آئی ڈی ہسپتال کے اسسٹنٹ سپرٹنیڈنٹ کی ڈینگی کی وکہ سے موت ہو گئی۔ڈینگی کی جہ سے ہلاک ہونے والے پہلے ڈاکٹر ہیں۔ ان کی عمر 42 برس تھی ۔

ذرائع کے مطابق انربان ہاجرہ بیلیاگھاٹا ہسپتال کے اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ تھے ۔انہیں یکم نومبر کوطبعیت بگڑنے پر انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔خون کی جانچ میں انہیں ڈینگی میں مبتلا پایا گیا۔بیلیاگھاٹا ہسپتال کے اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ کی حالت مزید بگڑتی گئی ۔تین دنوں بعد آج دن میں ان کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:Dengue Cases in West Bengal مغربی بنگال میں ڈینگی بے قابو، سات دنوں میں 5396 کیسز کی تصدیق

دوسری طرف مغربی بنگال محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی 24 پرگنہ میں اس ہفتے 1166 لوگ ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 9993 ہے۔ مرشدآباد میں اس ہفتے متاثرہ افراد کی تعداد 864 ہے۔ اب تک 5073 افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد کولکاتا ہے۔ اس ہفتے متاثرہ افراد کی تعداد 681 ہے۔ اب تک 5428 افراد متاثر ہوئے ہیں۔Beliaghata ID Hospital Assistant Superintendent Dies Because Of Dengue

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.