ETV Bharat / state

ضمنی الیکشن میں بھی اپوزیشن جماعتوں کا صفایا یقینی: ابو طاہر خان

author img

By

Published : Sep 27, 2021, 7:34 PM IST

رکن پارلیمان ابو طاہر خان نے کہا کہ اسمبلی انتخابات 2021 کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی ترنمول کانگریس کے ہاتھوں بی جے پی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ضمنی الیکشن میں بھی اپوزیشن جماعتوں کا صفایا یقینی :ابو طاہر خان
ضمنی الیکشن میں بھی اپوزیشن جماعتوں کا صفایا یقینی :ابو طاہر خان

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں اور سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔

تین اسمبلی حلقوں کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہیں، اس کے علاوہ مرشدآباد کی دو سیٹیں جنگی پور اور شمشیرگنج میں ضمنی الیکشن ہونے ہیں۔

مرشدآباد ترنمول کانگریس کے چیئرمین اور رکن پارلیمان ابو طاہر خان نے کہا کہ اسمبلی انتخابات 2021 کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی ترنمول کانگریس کے ہاتھوں بی جے پی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی دوہرائیں گی۔ اس کی سب سے بڑی وجہ عوام کی حمایت ہے۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد ممتابنرجی نے انگنت ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے 'دوارے دوارے' کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اسی بنیاد پر ترنمول کانگریس کو تینوں سیٹوں پر بلامقابلہ جیت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال ضمنی انتخاب: لیفٹ فرنٹ کے امیدوار کو کامیاب کیا جائے: محمد سلیم

بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے امیدوار ہونے کی وجہ سے یہ حلقہ قومی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے، کیونکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات 2021 میں ممتابنرجی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.