ETV Bharat / state

Mysterious Death in Custody: پولیس کسڈی میں عبدالشیخ کی موت، پولیس پر قتل کا الزام

author img

By

Published : Dec 5, 2021, 10:39 PM IST

ندیا ضلع کے شانتی نگر کے بھیم پور تھانے میں عبدالشیخ Abdul Shaikh Death نام کے ایک شخص کی پُراسرار موت Mysterious Death in Police Custody کا واقع منظرعام پر آنے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ رشتہ داروں نے پولیس پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

Mysterious Death in Custody: پولیس لاک اپ میں عبدالشیخ کی موت، پولیس پر قتل کا الزام
Mysterious Death in Custody: پولیس لاک اپ میں عبدالشیخ کی موت، پولیس پر قتل کا الزام

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے شانتی نگر کے بھیم پور تھانے میں عبدالشیخ نام کے ایک شخص کی پراسرار موت Abdul Shaikh Death In Custody کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ عبدالشیخ کے رشتہ داروں نے پولیس اہلکاروں پر لاک اپ میں انہیں پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتارنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ جمعہ کی رات پولیس عبدالشیخ Abdul Shaikh Mysterious Death نام کے ایک شخص کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی تھی۔ گھر والوں کو دوسرے دن ان کے موت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ رات کے وقت عبدالشیخ کے اہل خانہ کو اطلاع ملی کہ عبدالشیخ کی ہسپتال میں حالت بگڑ گئی ہے۔ گھر والے جب ہسپتال پہنچے تو انہیں عبدالشیخ کی موت کی اطلاع دی گئی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس انہیں گرفتار کرکے تھانے لے آئی تھی اور دوسرے دن ہسپتال سے ان کی موت کی اطلاع ملی۔ اس کا مطلب کیا ہے؟ پولیس نے ہی انہیں پیٹ پیٹ کر موت کا گھاٹ اتارا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: ماں اور بیٹے کی پراسرار موت

رشتہ داروں نے پورے معاملے کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے اور اس معاملے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف پولیس کی جانب سے اس معاملے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.